Forums › Forums › General Discussions › ڈارون کا نظریہ ارتقاء اور قرآن
-
ڈارون کا نظریہ ارتقاء اور قرآن
Posted by Aejaz Ahmed on August 11, 2025 at 4:02 amنظریہ ارتقاء کے حوالے سے ڈارون کی تھیوری میں اور محترم جاوید غامدی صاحب کی بیان کردہ قرآنی تفسیر میں کیا کیا فرق ہے ؟؟
برائے کرم وضاحت کردیں
Dr. Irfan Shahzad replied 2 weeks, 4 days ago 2 Members · 7 Replies -
7 Replies
-
ڈارون کا نظریہ ارتقاء اور قرآن
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar August 11, 2025 at 5:19 amڈروان کی تھیوری انٹر سپیشی ارتقا کو بیان کرتی ہے جب کہ غامدی صاحب ایک ہی نوع میں اندر ارتقا کو بیان کرتی ہے۔
یہ ارتقا اب بھی ہوتا ہے جیسے ایک ہی نوع کے مختلف افراد سے ملا کر ایک بہتر پھل، جانور یا بیج بنا لیے جاتے ہیں۔
-
Aejaz Ahmed
Member August 11, 2025 at 5:54 amیہ بیان کردہ فرق بہت معمولی سا ہی محسوس ہوتا ہے۔ کیونکہ کروڑوں سالوں میں انواع کے درمیان فرق بہت بڑھ چکا ہے۔ کروڑوں برس پہلے ہوسکتا ہے کہ انسان اور جانور کا جدامجد ایک ہی خلیہ رہا ہو۔ اتنے طویل عرصے میں انواع کے درمیان فرق بڑھ جانے کی وجہ سے اب انکے ملاپ سے نئی نوع پیدا نہیں ہوتی مگر ہوسکتا ہے کہ پہلے ہوتی ہو۔
اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں کہ اس بات کی روشنی میں یہ تو بہت معمولی فرق ہے
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar August 11, 2025 at 11:48 pmیہ “ہو سکتا ہے” جب تک ثابت نہیں ہو جاتا ہے یہ امکان ہی رہے گا۔ قرآن مجید نے آدم علیہ السلام کے بارے میں جو بیان کیا ہے اس کے بعد ہمارے لیے خدا کی بات ہی حتمی ہے۔
-
Aejaz Ahmed
Member August 12, 2025 at 2:51 pmقرآن کے کسی آیت سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ انسان اور جانوروں کی ابتداء ایک ہی ابتدائی خلیہ سے نہیں ہوئی ؟؟
Theory of Common ancestry of science is against which verse of Quran ?
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar August 13, 2025 at 12:35 amقرآن مجید سائنس کی کتاب نہیں ہے۔ وہاں یہ چیزیں ڈسکس نہیں ہوئیں۔ اس نے صرف آدم کی ابتدا کے بارے میں بتایا ہے۔
-
Aejaz Ahmed
Member August 13, 2025 at 12:58 amسر میرے پوچھنے کا یہی مطلب ہے کہ جیسا کہ محترم جاوید غامدی صاحب نے فرمایا کہ آدم اور جانوروں کی ابتداء ایک ابتدائی خلیے سے نہیں ہوئی بلکہ الگ الگ خلیے سے ہوئی تو یہ بات قرآن کی کس آیت سے پتہ چلتی ہے ؟
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar August 13, 2025 at 11:57 pmسورہ سجدہ 32
آیت 7-9
Sponsor Ask Ghamidi