Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions حق خود ارادیت

  • حق خود ارادیت

    Posted by Tanveer Hussain on August 15, 2025 at 12:56 am

    مسلمانوں کے مشورے سے بنی ہوئی حکومت سے بغاوت کن وجوہات کی بنا پر جائز ہو سکتی ہے.

    حق خود ارادیت کیا بغاوت شمار ہوتا ہے، کیونکہ یہ کہا جاتا ہے کہ جو مسلمانوں کی جماعت سے علیحدہ ہوا وہ جاہلیت کی موت مرا اور

    کیا حق خود ارادیت کو تسلیم نہ کیا جائے یا ماننا نہ جائے تو کیا حکومت کے خلاف بغاوت جائز ہو جاتی ہے

    ایک طرف کہا جاتا ہے کہ نظام حکومت مسلمانوں کے باہمی مشورے سے ہوگا یعنی جمہوریت ہوگا جس کی ایک فرع حق خود ارادیت بھی ہے اور دوسری طرف یہ کہا جاتا ہے کہ مسلمانوں کی جماعت سے علیحدہ ہونا بھی ممنوع ہے

    کیا یہ باتیں باہم متضاد نہیں

    Dr. Irfan Shahzad replied 3 weeks, 5 days ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • حق خود ارادیت

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 18, 2025 at 8:09 am

    جب مشورے سے حکومت منعقد ہوگی تو سب نے اپنے حق خود ارادیت کا اظہار کر دیا۔ اب اکثریت کی راے سے حکومت منعقد ہو جائے گی۔

    اس کے بعد کوئی قوم اس وفاق سے علیحدہ ہونا چاہے تو وہ اس مسئلے کو بات چیت سے طے کرے گی۔ محض حق خود ارادیت یہ درجہ نہیں رکھتا کہ اس کے لیے مسلح اقدام کیا جائے اور انسانی جانوں کو قربان کر دیا جائے۔

    ہم قوم کی حکم رانی کوئی ایسی قدر نہیں جو انسانی جان سے زیادہ وقعت رکھتی ہو۔

You must be logged in to reply.
Login | Register