Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions فرقہ بندی کیا ہے ؟

  • فرقہ بندی کیا ہے ؟

    Posted by Aejaz Ahmed on August 16, 2025 at 4:50 pm

    سورہ آل عمران کی آیت 103 وَ اعۡتَصِمُوۡا بِحَبۡلِ اللّٰہِ جَمِیۡعًا وَّ لَا تَفَرَّقُوۡ میں خطاب مسلمانوں سے ہے جو کہ آیت 102 میں یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا سے شروع ہوتی ہے۔

    اب سوال یہ ہے کہ اس وقت کے مخاطب مسلمان کون سے تفرقہ میں مبتلاء ہورہے تھے تھے جو فرقہ بندی پر ممانعت اور اتنی وعید بیان کی جارہی ہے ؟؟

    اس آیت اور اگلی آیت وَ لَا تَکُوۡنُوۡا کَالَّذِیۡنَ تَفَرَّقُوۡا وَ اخۡتَلَفُوۡا کا سیاق و سباق بتا دیں۔

    Aejaz Ahmed replied 3 weeks, 5 days ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • فرقہ بندی کیا ہے ؟

    Aejaz Ahmed updated 3 weeks, 5 days ago 2 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 18, 2025 at 7:04 am

    ملسمانوں میں منافقین، کم زور اور نا سمجھ مسلمان بھی موجود تھے جو اہل کتاب اور بعض اوقات مشرکین کے ساتھ اپنے گزشتہ تعلقات کی بنا پر ان کی باتوں سے متاثر بھی ہو جاتے تھے۔ یہ خطرہ ہمہ وقت موجود رہتا تھا کہ اسلام کے وہ دشمن مسلمانوں میں کوئی فتنہ کھڑا کر کرکے انھیں متفرق نہ کر دیں۔ ایک موقع پر انھوں نے مہاجرین و انصار کو بھڑا بھی دیا تھا۔ مگر رسول اللہ ﷺ نے بر وقت معاملہ ٹھنڈا کرا دیا تھا۔

  • Aejaz Ahmed

    Member August 18, 2025 at 7:09 am

    جزاک اللہ

You must be logged in to reply.
Login | Register