-
Satanic Whispers While Offering Namaz And Ablution?
جب میں وضو کرتی ہوں تو وضو کے دوران تقریباً دس سے پندرہ منٹ صرف کر دیتی ہوں اور بار بار ہاتھ دھوتی رہتی ہوں۔ میرے ذہن میں یہ حدیث آتی رہتی ہے کہ اگر کوئی ایک بال بھی خشک رہ جائے تو وضو نہیں ہوتا، اسی خیال کی وجہ سے میں وضو بار بار دہراتی رہتی ہوں۔
اسی طرح جب میں نماز پڑھتی ہوں تو تکبیرِ تحریمہ تقریباً بیس سے پچیس مرتبہ دہراتی ہوں۔ میرے ذہن میں مختلف وسوسے آتی رہتی ہیں۔ میں ہر لفظ کو بار بار احتیاط سے دہراتی ہوں کہ کہیں کوئی زیر یا زبر کی غلطی نہ ہو جائے۔
اس وجہ سے میرا ذہن بہت زیادہ پریشان رہتا ہے اور میں ذہنی دباؤ کا شکار ہوں۔ براہِ کرم اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں۔
Sponsor Ask Ghamidi