-
Spousal Relationships And The Nature Of Life In Hell?
https://youtu.be/J1cNVnTEq3I?si=wkvi1qnEYsvGhNDm
اس ویڈیو میں سوال کا جواب دیتے ہوئے، کیا غامدی صاحب نے یہ فرمایا کہ جہنم میں بھی میاں بیوی ہوں گے اور جہنم میں ہر جگہ آگ ہی نہیں ہو گی بلکہ وہاں رہنے والی جگہیں بھی ہوں گی۔ کیا انہوں نے یہی کہا یا مجھے سمجھنے میں غلطی لگی؟ سُن کر بہرحال بہت عجیب لگا کہ میاں بیوی کا رشتہ تو ایک انعام ہے تو جہنم میں انعام کیا بھلا کیا سوال؟ یونہی جہنم میں عذاب کم زیادہ ہو سکتا ہے لیکن یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی وہاں بغیر عذاب کے بھی رہ رہا ہو۔ خیر اگر ایسا ہی ہے تو جہنم کی زندگی کو ذرا تفصیل سے بیان فرما دیں تاکہ جہنم کے بارے میں ہمارے تصورات واضح ہو جائیں اور حوالہ جات بھی لگا دیں۔ جزاک اللہ
Sponsor Ask Ghamidi