Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Why Should We Pay Taxes To Corrupt Rulers?

Tagged: ,

  • Why Should We Pay Taxes To Corrupt Rulers?

    Posted by Aejaz Ahmed on November 7, 2025 at 2:20 pm

    اکثر لوگ کہتے ہیں کہ جب حکمران چور ہیں، کرپٹ ہیں تو ہم ٹیکس کیوں دیں ؟؟ وہ بھی ٹیکس نہیں دیتے، یا کہہ لیں کہ ٹیکس چوری کرتے ہیں۔

    قرآن و سنت کی روشنی میں دلیل سے بتائیں کہ کیا وہ صحیح کہہ رہے ہیں ؟؟

    یہ تو واقعی درست بات ہے کہ حکمران چور اور کرپٹ ہیں۔ برائے مہربانی تفصیل سے بتائیں

    Aejaz Ahmed replied 2 weeks, 1 day ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • Why Should We Pay Taxes To Corrupt Rulers?

    Aejaz Ahmed updated 2 weeks, 1 day ago 2 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 10, 2025 at 12:23 am

    کسی بھی مسلمان کے بارے میں الزام لگانا ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔ اس بارے میں پکے ثبوت مہیا کرنا ضروری ہے۔ محض پراپیگنڈ یا پرسپنش کی بنیاد پر کسی کو چور اور کرپٹ نہیں کہ سکتے۔ یہ مسلمان کی آبرو پر حملہ ہے اور یہ اتنا ہی برا ہے جتنا اس کے مال اور جان پر حملہ کرنا۔ آخرت مین اس کی پوچھ ہوگی کہ کس بنیاد پر کسی کو چور یا کرپٹ کہا گیا اس کا ثبوت اس کے پاس کیا تھا۔

    حکومت کی اطاعت کا حکم اللہ اور رسول نے بڑی تاکید سے دیا ہے۔ رسول اللہ نے فرمایا کہ اگر حکومت سے شکایتیں بھی ہوں تو بھی ان کی اطاعت واجب ہے۔

    درج ذیل روایت دیکھیے۔:

    عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے تنگی اور فراخی، خوشی و ناخوشی، اور اپنے اوپر دوسروں کو ترجیح دئیے جانے کی حالت میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سننے اور اطاعت کرنے پر بیعت کی، نیز اس بات پر بیعت کی کہ حکمرانوں سے نہ جھگڑیں، اور جہاں بھی ہوں حق بات کہیں، اور اللہ کے سلسلے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈریں (ابن ماجہ 8866)

  • Aejaz Ahmed

    Member November 10, 2025 at 1:41 am

    جزاک اللہ سر

You must be logged in to reply.
Login | Register