-
Different Degrees Of Belief (یقین کے درجات)
یقین کے درجات ؟
اسم الیقین
رسم الیقین
علم الیقین
عین الیقین
حق الیقین
۔
اسلام و علیکم ۔
غامدی صاحب ، بچپن میں پانچویں يا چھٹی کلاس کی دینیات کی کتاب میں یقین کے 3 درجات پڑھے تھے ۔
علم الیقین ( علم )
عین الیقین ( عرفان )
حق الیقین ( ایقان)
( اب اس وقت تو مختلف کتب میں اسم الیقین اور رسم الیقین کا بھی ذکر ملتا ہے لیکن ان دو کے بارے میں پوچھنا اس وقت میرا ایشو نہی ہے )
پڑھایا جاتا تھا کہ
کسی نے آپ کو بتایا کے فلاں جگہ آگ لگی ہے تو آپ کے علم میں ایک بات ائی تو یہ علم الیقین ہے ۔
آپ وہاں خود گئے اور آپ کو دھواں اور آگ نظر آ گیا یعنی آپ نے آنکھ سے دیکھ لیا تو یہ عین الیقین تھا
اور
آپ نے اس آگ میں اپنا ہاتھ ڈال کر حدت محسوس کی یا گرمی محسوس کی تو یہ حق الیقین تھا
مجھے یہ پوچھنا ہے کہ اس وقت کی ترکیب کے مطابق عین الیقین دوسرے نمبر پر اور پھر حق الیقین آخر میں تیسرے نمبر پر آتا تھا ۔
۔
۔
آپ کی 2024 . پاکستان ٹور کی October 30 کی ویڈیو دیکھی ہے اور پھر دو ہفتے پہلے 30 نومبر کی گفتگو سنی جس میں آپ نے یقین کے ٹاپک پر تو نہی بلکہ کچھ اور موضوعات پر بات کرتے ہوئے دو سوالوں کے جواب میں فرمایا کہ جب آخرت میں وہاں اللہ کے حضور حاضر ہوں گے تو اس وقت اللہ سے یہ بھی پوچھ لیں گے یا یہ کہ اس بات کا بھی پتہ چل جائیگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اس وقت آپ اس مرحلے کو عین الیقین سے تعبیر کرتے ہیں۔ یعنی حق الیقین کو دوسرے نمبر میں اور عین الیقین کو آخر میں بیان کیا ہے ۔ ( حتی کہ قیامت یا روز حساب یا روز محشر پر لے جاتے ہیں )۔
اب میرے ذہن میں اس بات کو سمجھنے سے متعلق جو کش مکش ہے وہ یہ ہے کہ روز محشر یا حساب کتاب تو سب سے آخر میں ہے ۔ اس کے بعد کیا پیچھے رہ جائے گا ۔۔ تو اگر وہ عین الیقین ہے تو پھر اس کے بعد حق الیقین کیا ہو گا
۔
اس کا کیا مطلب ہے ۔ کیا آپ کے نزدیک یقین کے درجات کی ترتیب دوسری ہے یا مجھے آپ کی بات سمجھنے میں غلطی ہوئی ہے۔۔
معافی کا طلبگار ہوں اگر مجھے آپ کی بات سمجھنے میں غلطی لگی ہو ۔ وسلام
Sponsor Ask Ghamidi