Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology And Philosophy Why Doesn't God Stop Injustice In This World?

Tagged: 

  • Why Doesn't God Stop Injustice In This World?

    Posted by Aejaz Ahmed on December 22, 2025 at 1:38 pm

    جاوید اختر صاحب کے اس بات کا جواب سمجھ میں نہیں آیا کہ اگر خدا ہمارے چھوٹے چھوٹے کام کرسکتا ہے جیسے جاب دلوانا، صحت دلوانا، نوکری دلوانا، اچھی جگہ شادی کروانا تو پھر وہ دنیا کے بڑے بڑے قتل عام و خونریزی اور فساد اور ظلم و تشدد وغیرہ کو کیوں نہیں روکتا ہے۔

    ایسا لگتا ہے کہ خدا دنیاوی امور میں بالکل انوالو نہیں ہوتا ہے یا اگر ہوتا ہے تو بڑے بڑے امور کے بجائے چھوٹے امور میں کیوں ہوتا ہے ؟

    Aejaz Ahmed replied 1 month, 1 week ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Why Doesn't God Stop Injustice In This World?

  • Aejaz Ahmed

    Member December 23, 2025 at 11:16 am

    ہر سال دنیا بھر سے ڈیڑھ کروڑ لڑکیوں کو اغواء کرکے قحبہ خانوں کو فروخت کردیا جاتا ہے، کروڑوں بچے اپاہج اور معذور پیدا ہوتے ہیں۔ تو خدا جب انسانوں کی چھوٹی دعائیں سن لیتا ہے تو ان قتل عام، فساد، ریپ، بڑے بڑے دکھوں پریشانیوں کو کیوں نہیں روکتا ہے ؟؟ کیا بادی النظر میں یہ رحمدل خدا کے بجائے کوئی بہت ظالم بادشاہ محسوس نہیں ہورہا ہے ؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 24, 2025 at 12:14 am

    خدا اس طرح رحم دل نہیں جیسے ہم سوچتے ہیں۔ اس نے دنیا کو آزمایش گاہ بنایا ہے اور لوگوں کے ذمے لگایا ہے کہ وہ اسے بہتر بنائیں، برائی کے داعیے پر خود بھی عمل نہ کریں اور جو لوگ برائی پھیلاتے ہیں اس کے مقابلے میں اصلاح کریں۔ یہ سب انسانوں کے کرنے کے کام ہیں۔

    ان کے اعمال کی جواب دہی آخرت میں ہوگی۔ بروں کو ان کا بدلہ دیا جائے گا اور اچھے لوگوں کو ان کا اجر ملے گا۔ مظلوموں کو ان کے صبر پر بدلہ ملے گا جو خدا کی اس اسکیم میں ظلم کا شکار ہوے۔

    اس لیے ضروری ہے جو ہو رہا ہے اسے پوری آزادی سے ہونے دیا جائے۔

    یہ خدا کی اسکیم ہے۔ اور یہ خدا ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member December 24, 2025 at 2:47 am

    جزاک اللہ سر، بات بالکل واضح ہوگئی، ماشاءاللہ

You must be logged in to reply.
Login | Register