Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam What Is Fawahish And Its Application?

Tagged: ,

  • What Is Fawahish And Its Application?

    Posted by Aejaz Ahmed on January 10, 2026 at 10:33 am

    جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ دین میں فحاشی حرام ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ فحش کا اطلاق کن چیزوں پر کیا جائیگا؟؟ کچھ لوگ اس کا اطلاق کرتے ہوئے لڑکیوں کے اسکوٹر چلانے کو بھی لیتے ہیں یا بائیکیا پر نامحرم مرد ڈرائیور کے پیچھے لڑکیوں کے بیٹھنے کو بھی لیتے ہیں۔ تو اصل میں فحش کیا ہے اور اسکا تعین کیسے کیا جائیگا ؟ یہ بھی بتائیں کہ مرد اور عورت کا دوسروں کے سامنے کتنا جسم کھولنا فحش میں شمار ہوگا ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 1 month, 3 weeks ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • What Is Fawahish And Its Application?

    Aejaz Ahmed updated 1 month, 3 weeks ago 2 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 11, 2026 at 10:56 pm

    فحش کیا ہے یہ انسان کی فطرت اور ان کا کلچر اور اقدار طے کرتے ہیں۔

    کچھ چیزوں کے بارے میں دو رائے نہیں ہوتیں، اور کچھ کے بارے میں اختلاف ہوتا ہے۔ اس میں بحث کر کے فرد اپنے لیے طے کر سکتا ہے کہ وہ فحش ہے یا نہیں۔

    مرد اور عورتوں کو حکم دیا گیا ہے کہ ایک دوسرے کے سامنے اپنے شرم گاہوں کو اچھی طرح ڈھانپ کر رکھیں (دیکھیے سورہ نور آیت 30 اور 31)۔ بس یہی حکم ہے۔ شرم گاہوں کو اچھی طرح ڈھانپ کر رکھنے کے لیے شرم گاہوں کے ساتھ جڑے اعضا کو بھی ڈھانپ لیا جاتا ہے۔ یہ لازمی ہے۔ ان میں ٹانگوں کے بیچ کی شرم گاہ اور اس کے ساتھ رانوں کو گھٹنوں تک عام طور ڈھانپا جاتا ہے۔

    عورت کا سینہ بھی شرم گاہ ہے اس لیے سینے کے ساتھ کاندھے اور بازو بھی ڈھانپ لیے جاتے ہیں۔

    عورتوں نے زینت کر رکھی ہو تو زینت کو ڈھانپ کر رکھنے کا حکم ہے البتہ جو زینت عام طور پر چھپائی نہیں جاتی وہ کھلی رہ سکتی ہے جیسے چہرے اور ہاتھوں کی زینت۔

  • Aejaz Ahmed

    Member January 12, 2026 at 7:57 am

    جزاک اللہ ڈاکٹر عرفان شہزاد صاحب

You must be logged in to reply.
Login | Register