Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam بصیرت کا مفہوم کیا ہے ؟

Tagged: ,

  • بصیرت کا مفہوم کیا ہے ؟

    Posted by Aejaz Ahmed on January 18, 2026 at 9:43 pm

    قرآن میں ہے :

    *قُلۡ ہٰذِہٖ سَبِیۡلِیۡۤ اَدۡعُوۡۤا اِلَی اللّٰہِ ۟ ؔ عَلٰی بَصِیۡرَۃٍ اَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِیۡ ؕ۔ الیوسف 12:108*

    *اے رسولﷺ ان سے کہہ دیجئیے کہ میرا رستہ تو یہ ہے، میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں، میں خود بھی پوری روشنی میں اپنا راستہ دیکھ رہا ہوں اور میرے ساتھی بھی۔*

    کیا اس آیت میں دعوت دین کے لئے دین کی بصیرت کو شرط قرار دیا گیا ہے؟ اور یہ دین کی بصیرت سے کیا مراد ہے ؟ کیا مدرسے میں آٹھ دس سال کی تعلیم حاصل کئے بغیر کوئی شخص دین کی دعوت نہیں دے سکتا ہے ؟؟

    دین کی بصیرت کیسے حاصل کی جاسکتا ہے؟ برائے مہربانی تفصیل سے بتائیں۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 months, 1 week ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • بصیرت کا مفہوم کیا ہے ؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 18, 2026 at 10:21 pm

    بصیرت سے مراد یہاں فہم و یقین ہے۔

    دعوت دین دینے کے لیے علم کی ضرورت ہے۔ قرآن مجید نے اس لیے تفقہ فی الدین کی اہلیت بیان کی ہے۔ دیکھیے سورۃ توبہ آیت 122

    مَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنفِرُوا كَافَّةً ۚ فَلَوْلَا نَفَرَ مِن كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَائِفَةٌ لِّيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ

    تفقہ فی الدین یعنی دین کا گہرا علم حاصل کرنا۔ اس کو سیکھنے کے کئی طریقے ہیں۔ باقاعدہ مدارس یا ایجوکیشنل پلیٹ فارمز سے اسے حاصل کرنا چاہیے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register