Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam اگر اصل اتباع صرف قرآن اور سنت کی ہے تو کسی ایک امام کی لازمی تقلید کیوں؟"

Tagged: 

  • اگر اصل اتباع صرف قرآن اور سنت کی ہے تو کسی ایک امام کی لازمی تقلید کیوں؟"

    Posted by Muhammad Adil on February 12, 2026 at 1:17 pm

    محترم غامدی صاحب!اگر دین کا اصل ماخذ قرآن اور سنتِ رسول ﷺ ہیں، اور ہر مسلمان کا اصل تعلق اللہ اور اس کے رسول سے ہونا چاہیے، تو پھر کسی خاص فقہی امام (جیسے امام ابو حنیفہ، امام شافعی وغیرہ) کے مسلک کو لازم سمجھ کر فالو کرنا کیوں ضروری سمجھا جاتا ہے؟کیا ایک عام مسلمان براہِ راست قرآن و سنت کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش نہیں کر سکتا؟اور اگر کر سکتا ہے تو پھر چار ائمہ کی تقلید کی دینی حیثیت کیا ہے؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 month, 1 week ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • اگر اصل اتباع صرف قرآن اور سنت کی ہے تو کسی ایک امام کی لازمی تقلید کیوں؟"

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar February 13, 2026 at 12:56 am

    کسی ایک امام کی تقلید ضروری نہیں۔ لوگوں تقلید کی روش پائی جاتی ہے۔ وہ اس پر عمل کرتے ہیں۔ تاہم، علمی سطح پر اگر کسی کو ایک بڑے عالم کے اصول فکر درست معلوم ہوتے ہین تو وہ علمی طور پر اس کا فالو کرتا ہے۔ اس صورت میں وہ جہاں محسوس کرتا ہے کہ اصولوں کا اطلاق درست نہیں ہوا تو اختلاف بھی کرتا ہے۔

    عام لوگوں کو چاہیے کہ وہ مختلف دلائی کا موازنہ کر لیا کریں پھر جس کی بات درست معلوم ہو اس پر عمل کریں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register