Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions سرکاری ادارے میں کام میں بےپروائی کی تلافی کیسے ہو؟

  • سرکاری ادارے میں کام میں بےپروائی کی تلافی کیسے ہو؟

    Posted by Aejaz Ahmed on March 26, 2026 at 9:52 am

    کسی جگہ سنا تھا کہ توبہ کے لئے تلافی لازمی ہے۔ پوچھنا یہ تھا کہ ایک شخص سرکاری ادارے میں کام کرتا ہے۔ کام برائے نام کرتا ہے زیادہ تر اپنے ذاتی یا کام کے علاوہ دوسری سرگرمیوں میں مصروف رہتا ہے۔ اب اس نے توبہ کی ہے۔ تو وہ تلافی کیسے کرے ؟

    اسی طرح برائے مہربانی یہ بھی بتادیں کہ پرائیویٹ ادارے میں اگر کسی نے توبہ سے پہلے خاموشی سے کمپنی کو نقصان پہنچایا ہو تو اب وہ تلافی کیسے کرے ؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 8 hours, 11 minutes ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • سرکاری ادارے میں کام میں بےپروائی کی تلافی کیسے ہو؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 26, 2026 at 11:52 pm

    ادارے میں اپنا کام کرنے سے مراد یہ ہے کہ ادارے کا کام نظر انداز کر کے اپنا کام کیا ہے تو یہ درست نہیںِ اگر اپنا کام کرتے ہوئے ادارے کے کام میں نقصان نہیں دیا تو کوئی حرج کی بات نہیں۔

    ایسے نقصان کی تلافی کی کوئی صورت عام طور پر نہیں ہوتی۔ آپ خدا سے معافی طلب کیجیے اور حسب استطاعت صدقہ کر دیا کریں۔

    جس نقصان کی تلافی ممکن ہو وہ جتنی کر سکیں کریں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register