-
سورہ النور آیت 26 کی تشریح
اَلۡخَبِیۡثٰتُ لِلۡخَبِیۡثِیۡنَ وَ الۡخَبِیۡثُوۡنَ لِلۡخَبِیۡثٰتِ ۚ وَ الطَّیِّبٰتُ لِلطَّیِّبِیۡنَ وَ الطَّیِّبُوۡنَ لِلطَّیِّبٰتِ ۚ اُولٰٓئِکَ مُبَرَّءُوۡنَ مِمَّا یَقُوۡلُوۡنَ ؕ لَہُمۡ مَّغۡفِرَۃٌ وَّ رِزۡقٌ کَرِیۡمٌ
خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لیے ہیں اور خبیث مرد خبیث عورتوں کے لیے ۔ پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لیے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لیے ۔ ان کا دامن پاک ہے ان باتوں سے جو بنانے والے بناتے ہیں ، ان کے لیے مغفرت ہے اور رزق کریم ۔
اس آیت میں خبیث عورتوں کے لئے خبیث مردوں کی اور پاکیزہ عورتوں کے لئے پاکیزہ مردوں کی بات کی گئی ہے جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ کئی انبیاء کرام کی بیویاں ایمان لانے والی نہ تھیں اور بدکار تھیں۔
تو اس آیت کی کیا درست تشریح ہوگی ؟؟
Sponsor Ask Ghamidi