-
Zakat K Paise
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہو اچھا میں نے ہمارے ہمسائے ہیں ان کی مدد کے لیے میں نے کچھ پیسے دوستوں سے منگوائے تھے صدقہ جبات کے نام پہ اب وہ پیسے آ گئے ہیں اور جتنی میرے ہمسائیوں کو ضرورت ہے اس سے پیسے کافی بڑھ گئے ہیں اصل میں مسئلہ یہ ہے کہ میں نے ان کو تو پیسے دے دیے ہیں لیکن جو بڑھ گئی ہے اماؤنٹ ہے وہ اس وقت میرے پاس ہے اور مسئلہ یہ ہے کہ میری اپنی ذاتی مالی حالات اس وقت اس قدر تنگ ہیں کہ گھر میں فاقوں والے معاملات بنے ہوئے ہیں اور وہ اس کے پیچھے وجہ یہ نہیں ہے کہ میں غریب ہوں یا پیسے تو نہیں ہیں مسئلہ یہ ہے کہ میری تنخواہ جو ہے وہ ایک مہینہ لیٹ ہو گئی ہے دوستوں سے آپ سے پیسے ادھار مانگے تھے لیکن انہوں نے دیے نہیں مجھے اور تنخواہ میری اگلے مہینے آ جانی ہے تو اس ضمن میں میرے اوپر کیا حکم ہے کہ میں وہ پیسے یوز کر سکتا ہوں یا کہ نہیں یوز کر سکتا دوسرے نمبر پہ اگر میں یوز کروں گا تو کیا مجھے وہ واپس رکھنے ضروری ہیں کہ نہیں کیونکہ میں سوچ رہا تھا کہ میں وقتی طور پر وہ پیسے یوز کر لیتا ہوں لیکن اس کے بعد جو ہے میں وہ واپس رکھ دوں گا جب میری تنخواہ اگلے مہینے آ جائے گی کیونکہ میں ذاتی طور پر اگر سمجھوں اور دیکھوں تو میں زکوٰۃ یا صدقے کا مستحق نہیں ہوں اللہ کا شکر ہے کہ میرے معاملات بڑے بہترین چل رہے ہیں اس وقت صرف وقتی مسئلہ ہے اور مسئلہ بھی کافی اس وقت زیادہ ہے کہ نہ کوئی بل پے کر پایا ہوں گھر کا نہ ایون گھر پہ راشن ڈالا ہے تو گھر پہ بڑی یہ مسئلہ چل رہا ہے اس حوالے سے اور جن لوگوں کے پیسے دینے ہیں وہ ہر دوسرے دن آ کے دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں جس کی وجہ سے بڑی شرمندگی والا معاملہ ہے تو اس میں مجھ پر کیا حکم لگتا ہے
Sponsor Ask Ghamidi