Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions قرآن میں لفظ رَوَاسِیَ کے معنی ؟؟

  • قرآن میں لفظ رَوَاسِیَ کے معنی ؟؟

    Posted by Aejaz Ahmed on June 2, 2026 at 4:02 am

    وَ جَعَلۡنَا فِی الۡاَرۡضِ رَوَاسِیَ اَنۡ تَمِیۡدَ بِہِمۡ۔ الانبیاء 21:31

    اور ہم نے زمین میں پہاڑ جما دیے تا کہ وہ انہیں لے کر ڈھلک نہ جائے۔

    ایک اسکالر صاحب نے فرمایا کہ یہاں رَوَاسِیَ کے معنی کشش ثقل گریویٹی کے ہیں۔ میں نے گوگل میں چیک کیا تو اسکے معنی درج ذیل ہیں :

    عربی لفظ رَوَاسِیَ (واحد: رَاسِیَة) کا اصل مادہ ر-س-و ہے، جس کے لغوی معنی مضبوطی سے جم جانا، ٹھہر جانا، اور استوار ہو جانا

    پوچھنا یہ ہے کہ کیا رَوَاسِیَ کے معنی کشش ثقل یعنی گریویٹی کے ہوسکتے ہیں ؟؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 week, 5 days ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • قرآن میں لفظ رَوَاسِیَ کے معنی ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 2, 2026 at 5:04 am

    لفظ کا وہی استعمال معتبر ہے جو اہل زبان استعمال کرتے ہیں۔ لفظ کا مادہ کیا ہے یہ لسانیات کی بحث ہے۔ کلام میں مستعمل معنی استعمال ہوتا ہے۔ یہ لفظ پہاڑوں کے لیے بولا جاتا ہے اور قران میں بھی اسی معنی میں آیا ہے۔ کشش ثقل ایک جدید تصور ہے۔ قرآن مجید میں اس کے لیے کوئی لفظ تلاش نہیں کیا جا سکتا /

You must be logged in to reply.
Login | Register