Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam اولائک ھم الراشدون۔۔۔۔۔ (Quran's Arabic)

  • اولائک ھم الراشدون۔۔۔۔۔ (Quran's Arabic)

    Posted by Danish Ju on August 22, 2020 at 10:42 am

    جناب غامدی صاحب سے سوال ہے کہ سورہ الحجرات کی آیت نمبر ۷میں جناب رسول اللہ صل اللہ علیہ وعلٰی آلہٖ وسلم کے اصحاب کو مخاطب کر کے اللہ تبارک و تعالٰی فرماتا ہے کہ ” اور تم یہ بات بھی اچھی طرح جان رکھو کہ تمھارے اندر خدا کا رسول موجود ہے، اگر وہ بہت سے معاملات میں تمھاری بات مان لیا کرے تو تم بڑی مشکل میں پڑ جاؤ گے، مگر اللہ نے تمھارے آگے ایمان کو محبوب بنایا اور اُس کو تمھارے دلوں میں اچھا کر دکھایا ہے اور کفر اور فسق اور نافرمانی کو تمھاری نگاہوں میں سخت ناپسندیدہ ٹھیرایا ۔ ہے۔ یہی لوگ راست رو ہیں ۔۔(یہ ترجہ غامدی صاحب ہی کا ہے بریکٹ کی عبارت کو نکال کر۔) سوال یہ ہے کہ اس آیت میں پورےخطاب میں الیکم، فیکم،عنتم،قلوبکم وغیرہ جیسی ضمائر مخاطب استعمال ہوئی ہیں ۔ اس کے بعد اچانک اسم اشارہ بعید اولائک کے ساتھ ھم کی ضمیر کن لوگوں لے لیے استعمال ہوئی ہے؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 4 years, 3 months ago 4 Members · 14 Replies
  • 14 Replies
  • اولائک ھم الراشدون۔۔۔۔۔ (Quran's Arabic)

    Dr. Irfan Shahzad updated 4 years, 3 months ago 4 Members · 14 Replies
  • $ohail T@hir

    Moderator August 22, 2020 at 1:02 pm

    Pls take a look at Islahi sb’s tafsir

  • Umer

    Moderator August 22, 2020 at 3:04 pm

    Islahi Sahab’s explanation:

  • Danish Ju

    Member August 23, 2020 at 11:02 am

    شکریہ عمر قریشی، میں نے اصلاحی صاحب کی تفسیر سے سمجھنے کی کوشش کی مگر میرے سوال کا جواب اس میں نہیں ہے۔ میرا سوال تو یہ ہے کہ اسلوب بیان کے مطابق اس آیت میں جب ساری ضمیریں جمع مذکر حاضر کی استعمال ہوئی ہیں تو پھر اولائک کے اسم اشرہ کے ساتھ ھم کی ضمیر فصل کیوں استعمال ہوئی ہے، کیا وانتم الراشدون کی شکل میں جمع مذکر حاضر کی ضمیر استعمال نہیں ہونی چاہیے تھی؟

  • $ohail T@hir

    Moderator August 23, 2020 at 12:46 pm

    @Irfan76 sb. can you provide some guidance here? Thank you

  • Umer

    Moderator August 24, 2020 at 9:07 am

    In recent Q&A session with Ghamidi Sahab on questions selected from AskGhamidi Platform:

    For answer to your question, please refer to the video below from 1:21:00 till the end

    https://youtu.be/hrgoporeeOk?t=4860

  • Danish Ju

    Member August 24, 2020 at 11:14 am

    سلام علیکم

    شکریہ عمرکہ آپ نے میرے سوال کو غامدی صاحب کے سامنے رکھا اور غامدی صاحب کا بھی شکریہ کہ انہوں نے سوال کا جواب دینے کی کوشش فرمائی۔ مجھے جو تشنگی محسوس ہو رہی ہے وہ یہ کہ آپ نے سوال کو جنرالیئز کر کے غامدی صاحب کے سامنے رکھا بہتر ہوتا کہ آپ یا تو میرا پورا سوال ان کے سامنے دہرا دیتے یا کم ازکم اس آیت کا حوالہ دے کر سوال کرتے۔ بحرحال غامدی صاحب نے جو مثال قرآن مجید کے سورہ یوسف سے بیان فرمائی اس میں یقیناً ایک ہی فقرہ میں دو قسم کے مخاطبین ہیں لیکن اس آیت کے سیاق و سباق کو سامنے رکھ کر اس کی واضح توجیح سمجھ آجاتی ہے، چنانچہ اگر یہی سیاق و سباق موجود نہ ہوتا تو پھر اس آیت کا مفہوم سمجھنا بہت مشکل ہوجاتا۔ مگر سورہ الحجرات کی ۷ نمبر کی آیت سے پیشتر بظاہر اس طرح کا قرینہ موجود نہیں ہے جو کسی ایسے گروہ کی موجودگی ظاہر کرتا ہو جس کے لیے اسم اشارہ اولائک کے ساتھ ھم کی ضمیر فصل استعمال کی

    جاسکے۔ کیا یہ چیز حیرت انگیز نہیں ہے؟ یا یہ کہ اس میں کوئی خاص نکتہ ہے جس کو شاید ہم نظرانداز کر رہے ہوں

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 24, 2020 at 2:23 pm

    یہ زبان کا عام اسلوب ہے جو ہم بھی اپنی گفتگو میں برتتے ہیں۔ مثلا اپنے بچے کو نصیحت کرتے ہوئے کہہ دیتے ہیں کہ پابندی سے کام کرو محنت کرو وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو یہ کام کرتے ہیں۔ یہی اسلوب یہاں بھی ہے۔

  • Danish Ju

    Member August 24, 2020 at 7:59 pm

    سلام علیکم

    بہت شکریہ عرفان شہزاد، واقعی بہت سادہ سی بات ہے اور شاید ہم کو اسی سادہ لوہی سے اس کو سمجھنا چاہیے۔ مگر پتہ نہیں کیوں میں جب بھی یہ آیت پڑہتا ہوں تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہاں پر اللہ تعالٰی نے اایمان کو محبوب بنانے اور دلوں میں سجانے اور کفر فسوق اور عصیان سے کراہت پیدا کرنے کا ذکر کر کے الایمان، کفر، فسوق اور عصیان سے کچھ شخصیات مراد لی ہیں جن کو وہ پہچنوانا چاہتا ہے۔ اسی طرح قرآن مجید کی سورہ المائدہ کی آیت وَمَن يَكْفُرْ بِالْإِيمَانِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ میں بھی الایمان کوئی شخصیت نظر آتی ہے جس سے انکار کا نتیجہ اللہ تعالیٰ یہ بیان فرماتا ہے کہ سارے اعمال اکارت ہو جائیں گے اور آخرت میں بھی خسارہ مقدر بنے گا۔

    بہرحال آپ کی رہنمائی کا شکریہ

    التماسِ دعا

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 25, 2020 at 12:54 am

    جسے آپ شخصیت کہہ رہے ہیں۔ اسے معیار فرض کر کے دیکھیے۔

  • Danish Ju

    Member August 25, 2020 at 1:10 am

    یہ بھی فرض کیا جا سکتا ہے مگر ایک ذاویہ نگاہ یہ بھی تو ہو سکتا ہے جس کی طرف میں نے اشارہ کیا ہے، خصوصاً اس صورت میں کہ جناب رسالتماب صلی اللہ علیہ وعلٰی آلہٖ وسلم کا یہ قول بھی مشہور موجود ہو کہ برز الايمان كله الى الشرك كله۔ تو جس کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلٰی آلہٖ وسلم کل ایمان فرمائیں اسی کو اگر پروردگار قرآن میں الایمان کے لقب سے ذکر فرمائی تو کیا تعجب ہے؟

  • Danish Ju

    Member August 26, 2020 at 10:50 am

    کتنا سکوت ہے رسن و دار کی طرف

    آتا ہے کون جرت اظہار کی طرف

    دشت وفا میں آبہ پا کوئی اب نہیں

    سب جا رہے ہیں سایہ دیوار کی طرف

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 28, 2020 at 5:02 am

    یہ قرآن کا عمومی انداز ہے کہ جب نتیجہ اس طرح نکالتا ہے تو غائب کا صیغہ استعمال کرتا ہے مگر اس سے مراد وہی ہوتے ہیں جن کا ذکر چل رہا ہوتا ہے۔

    اولئک ھم المفلحون ہو یا کذالک نجزی المحسنین سبھی جگہ غائب کا اسلوب ا جاتا ہے یہ شاہانہ کلام کے مناسب ہے۔ تعریف و صلہ کو غائب کے صیغے میں بیان کرنا شاہانہ کلام کا خاصہ ہوتا ہے۔ ایسے تمام مقامات کو دیکھیے تو عموما یہی اسلوب پائیں گے۔

  • Danish Ju

    Member August 28, 2020 at 4:59 pm

    شکریہ عرفان، شاید آپ صحیح فرما رہے ہوں مگر چند مرتبہ وقفہ وقفہ سے ان معروضات کو بار دیگر بنظر غائر پڑھ لیجیے گا شاید آپ کے نظریہ میں فرق آجائے اس بات کو ملحوظ خاطر رکھیے گا کہ آپ قرآن مجید، اللّٰہ کے کلام پر غور فرما رہے ہیں کسی دنیاوی افسانہ نگار کا افسانہ نہیں پڑھ رہے ہیں کہ اس میں کبھی شاھانہ انداز جھلکنے لگے کبھی عام گھریلو گفتگو کا رنگ نظر آنے لگے۔ اللّٰہ تعالٰی کے کلام میں کوئی غیر ضروری لفظ یا بے محل استعارہ نہیں استعمال ہوتا، ہر لفظ اپنی جگہ مکمل جامعیت کے ساتھ استعمال کیا گیا ہے، اس طرح کی تاویلات کر کے ہم اللّٰہ تعالٰی کی کلام سے اس کا اصل مقصد کبھی نہیں پا سکتے۔

    والسلام

    التماسِ دعا

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 31, 2020 at 2:16 pm

    آپ کا بھی شکریہ جناب۔ یہ تاویلات نہیں، کلام الہی کو سمجھنے کی کوشش ہے۔ قرآن کے الفاظ ہی نہیں اس کے اسالیب بھی انسانی زبان کے اسالیب ہیں۔ کلام کو سمجھنے میں جتنی مہارت ہوگی، اتنا ہی اس کے اسالیب سمجھ کر درست فہم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

    والسلام

The discussion "اولائک ھم الراشدون۔۔۔۔۔ (Quran's Arabic)" is closed to new replies.

Start of Discussion
0 of 0 replies June 2018
Now