-
Performing Umra During The Same Journey Of Hajj
ج کے ایک سفر میں اللہ تعالی نے ایک عمرہ کرنے کی مشروط اجازت دی ہے۔ اس کا ذکر سورہ بقرہ آیت ۱۹۶ میں ہے۔ غامدی صاحب نے اس آیت کا ترجمہ یوں کیا ہے:
پھر جب تمھارے لیے امن کی حالت پیدا ہو جائے تو جو کوئی اِس سفر سے یہ فائدہ اٹھائے کہ حج کا زمانہ آنے تک عمرہ بھی کر لے تو اُسے قربانی کرنا ہو گی، جیسی بھی میسر ہو جائے۔ اور اگر قربانی میسر نہ ہو تو روزے رکھنا ہوں گے: تین دن حج کے زمانے میں اور سات، جب (حج سے) واپس آؤ۔ یہ پورے دس دن ہوئے۔ (اِس طریقے سے ایک ہی سفر میں حج کے ساتھ عمرے کی) یہ (رعایت) صرف اُن لوگوں کے لیے ہے جن کے گھر بار مسجد حرام کے پاس نہ ہوں۔ (اِس کی پابندی کرو) اور اللہ سے ڈرتے رہو، اور خوب جان لو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔
اس ترجمے کی رو سے حج سے پہلے تو صرف ایک ہی عمرہ کرنے کی مشروط اجازت ہے لیکن بظاہر لگتا ہے کہ حج کرنے کے بعد عمرہ کرنے پہ کوئی پابندی نہیں۔ یعنی جو لوگ حج کے بعد کچھ عرصہ کیلیے مکہ میں رک جاتے ہیں وہ بغیر کوئی کفارہ ادا کیے عمرہ کر سکتے ہیں۔ غامدی صاحب اس سے اتفاق نہیں کرتے لیکن ترجمے سے بظاہر اس کی گنجائش بنتی ہے۔ غامدی صاحب سے تبصرے کی درخواست ہے۔ کیسے یہ بات حج کے پورے سفر پر لاگو ہوتی ہے اور محض حج کے پہلے حصے پر لاگو نہیں ہوتی؟ شکریہ۔
Sponsor Ask Ghamidi