Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam شجرۃ الملعونۃ

Tagged: 

  • شجرۃ الملعونۃ

    Posted by Danish Ju on September 12, 2020 at 12:50 pm

    سلام،

    قرآن مجید میں سورہ بنی اسرائیل میں جو شجرۃ الملعونۃ کا ذکر آیا ہے اس سے کیا مراد ہے؟

    واضح ہو کہ میں مفسروں کی اس تعبیر سے متفق نہیں ہوں جس میں شجر زقوم کو اس کا مصداق ٹھیرایا گیا ہے، کیونکہ یہ اللہ تعالٰی کی شان نہیں ہے کہ وہ اپنی ایسی غیر عاقل اور غیر مکلف مخلوق کو اپنی لعنت کا سزاوار ٹھیرائے جس کو اپنی صفات پر کوئی اختیار نہیں ہے۔ اور اس کی کوئی دوسری نظیر قرآن مجید میں نظر نہیں آتی۔

    Danish Ju replied 4 years, 3 months ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • شجرۃ الملعونۃ

    Danish Ju updated 4 years, 3 months ago 2 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 16, 2020 at 7:13 am

    ملعون اگر انسان کو کہا جائے تو اس سے مراد خدا کی رحمت سے دوری ہے اور جب درخت جیسی کسی غیر ذی عقل کو کہا جائے تو اس کا مطلب اس کی بے برکتی ہے۔ یعنی اس کا نہ سایہ ہوگا نہ پھل اور نہ کوئی اور فائدہ۔ لعنت اس مفہوم کو تعبیر کرنے کے لیے آیا ہے۔

    منحوس کو بھی اسی مفہوم میں غیر ذوی العقول کے لیے بولا جاتا ہے۔

  • Danish Ju

    Member September 16, 2020 at 10:19 am

    شکریہ عرفان صاحب آپ کی توجہ کا اور ممکن ہے آپ کا یہ خیال درست بھی ہو مگر کیا آپ قرآن مجید سے اس کی کوئی مثال پیش کر سکیں گے جس میں کسی غیر عاقل شے کو ملعون یا خبیث بتایا گیا ہو؟ کیا شجرہ نسب نامہ کو لیے بھی استعمال نہیں ھوتا؟ اور اگر ہوتا ہے تو کیا اللہ تعالٰی ان معنوں میں شجرۃ استعمال نہیں کرسکتا؟

You must be logged in to reply.
Login | Register