-
نماز میں واجب اور سنت رکعتوں کی حیثیت
یہ بات میرے علم میں ہے کہ فرض رکعتیں نماز فجر میں دو، ظہر میں چار، عصر میں چار، مغرب میں تین، اور عشاء میں چار ہی ہیں۔ باقی واجب اور سنت رکعتوں کے بارے میں میں نے سن رکھا ہے کہ یہ وہ نوافل ہیں جو رسول ﷲ اکثر پڑھا کرتے تھے۔ جو نوافل رسول ﷲ باقاعدگی سے پڑھتے، ان کے لئے فقہاء نے واجب کی کیٹیگری بنا دی؛ اور جن نوافل میں رسول ﷲ کبھی ناغہ کر لیتے، ان کو سنت کی کیٹیگری میں ڈال دیا۔ کوئی دوست اس کے بارے باقاعدہ حوالہ دے سکے تو مہربانی ہو گی۔
اس کے علاوہ نماز جمعہ کی دو فرض رکعت کے بعد پڑھی جانے والی چار رکعت سنت کے بارے میں غامدی صاحب نے ایک بار بتایا تھا کہ یہ اصل میں ظہر کی چار رکعتیں ہیں، جو علماء برصغیر نے برصغیر میں مسلم حکومت کے خاتمے کے بعد اجتہاد کرتے ہوئے “احتیاطا” نماز میں شامل کی تھیں۔ کوئی دوست اس فتوی/اجتہاد کا باقاعدہ حوالہ دے دے۔ شکریہ۔
Sponsor Ask Ghamidi