-
کفر پر راضی ہونا بھی کفر؟
میں درس نظامی کر رہا ہوں اور ایک روز
ہمارے نور الایضاح کے استاد صاحب نے ہمیں ایک مسئلہ کے بارے میں بتا یا جو کہ امام احمد رضا
سےپو چھا گیا تھا کہ
ایک غیر مسلم جو کہ اسلام قبول کرنے کیلئے ایک امام کے پاس آیا اور امام نے کہا کہ کلمہ پڑھنے سے پھلے تمہیں پاک ہونا ہوگا تو پہلے تم غسل کر کے آؤ پھر کلمہ پڑھاؤں گا تو اس شخص نے یہی عمل کیا تو اس معاملے کے بارے میں آپ سے پوچھا گیا کہ یہ معاملہ کیا صحیح ہے؟
تو آپ نے جواب دیا کہ
وہ غیر مسلم تو مسلمان ہو گیا مگر وہ پڑھانے والا کافر ہو گیا
تو آپ سے اس کی وجہ دریافت کی گئی
آپ نے جواب دیا کہ وہ شخص جس نے کلمہ پڑھایا وہ اس شخص کے کفر پر اس مدت تک راضی تھا جب وہ طہارت حاصل کرنے میں مصروف تھا تو چنانچہ کہ وہ شخص اس کےکفر پر را ضی تھا جس کی وجہ سے وہ شخص کفر کا مرتکب ہو گیا
چنا نچہ اس درج بالا مسئلہ کی وضاحت کر دیں شکریہ
Sponsor Ask Ghamidi