Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam کیا صرف مسلمان ہی جنت میں جائیں گے؟

  • کیا صرف مسلمان ہی جنت میں جائیں گے؟

    Posted by Abdul Shakoor on October 15, 2020 at 6:09 pm

    السلام علیکم دوستو کل رات میں نے جیو نیوز پر ایک پرانا پروگرام دیکھا تھا جس میں دو مہمان بلائے گئے تھے ایک مہمان جاوید احمد غامدی صاحب اور دوسرا تھا پرویز ہود بھائی ان دونوں کے درمیان چھوٹا سا ڈبیٹ ہوا اور ہود بھائی نے سوال پوچھا غامدی صاحب سے کہ آپ مجھے بتائیں کہ دنیا میں تقریبا سات ارب لوگ ہیں جو مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں ان میں ڈیڑھ لوگ مسلمان ہیں تو مسلمانوں کے مطابق صرف وہی لوگ جنت میں جائیں گے جو مسلمان ہیں تو باقی پھر دوسرے لوگوں کیا ہو گا جو اس دنیا میں آئے کسی کو کیا پتا کس ملک میں پیدا ہونا ہے کس حالت میں پیدا ہونا ہے اور وہ لوگ اپنی تیاری نہیں کر سکتے اور کچھ لوگ ایسی پوزیشن میں پیدا پیدا ہوتے ہیں کہ وہ آخرت کی تیاری نہیں کر سکتے وہ صرف اپنے آپ اور بھوک سے ایسی جنگ لڑتے ہیں ان کو کبھی خدا کو پہنچانے کا موقع نہیں ملتا اور پھر ان کا کیا بنے گا

    اس سوال کے بعد غامدی صاحب نے بہت تحمل کے ساتھ جواب دیا غامدی صاحب نے کہا کہ دیکھیں قرآن مجید میں جو اس پوزیشن کو بیان کرتا ہے کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ صرف مسلمان ہی جنت میں جائیں گے یا جو محمد رسول اللہ کا پیروکار ہو گا وہ جنت میں جائے گا اور قرآن مجید سے وہ ثابت کر کے کہتے ہیں کہ جنت میں جانے کا جو معیار ہے وہ یہ ہے کہ جس نے اپنے آپ کو پہچان لیا اور اللہ کو پہچان لیا تو وہ جنت میں جائے گا کا کوئی شخص یہودی ہو نصرانی ہو عیسائی ہو پارسی ہو ان کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو اس کےلئے یہی معیار ہوگا

    اس تمام بات کے بعد جو میرا سوال ہے وہ یہ ہے کہ میں نے اکثر جو ہمارے علمائے کرام ہے ان سے یہی سنا ہے کہ جنت میں جانے کا صرف واحد ذریعہ مسلمان ہونا ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ہونا لازمی ہے لیکن غامدی صاحب کا جواب ہے وہ کسی اور حد تک ٹھیک بھی ہو سکتا ہے اور اس سارے معاملے کے بعد مجھے آپ سے رہنمائی کی امید ہے کہ آپ میری رہنمائی کریں گے کہ کیا یہ جواب ٹھیک تھا یا غلط تھا اگر کسی بھائی کو واقعی علم ہے تو وہ مجھے دلائل سے جواب دے

    پروگرام کا لنک https://youtu.be/1fHVoOMXgbI

    رضوان بشیر

    Abdul Shakoor replied 4 years, 2 months ago 3 Members · 3 Replies
  • 3 Replies

You must be logged in to reply.
Login | Register