-
رجم کی سزا
رجم کے تعلق سے غامدی صاحب کا موقف میں نے بیان کیا تو ایک صاحب علم نے کہا کہ فساد فی الارض کی جو سزا سورہ مائدہ میں بیان ہوئی ہے اسکے ساتھ یہ بھی بیان ہوا ہے کہ “ذلك لهم خزي في الدنيا ولهم في الآخرة عذاب عظيم”. اگر ماعز فساد فی الارض کے مجرم تھے تو کیا انھیں بھی آخرت میں عزاب عظیم ہوگا؟ حالانکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انکی مغفرت کی خبر دی ہے۔
مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگلی آیت میں جن لوگوں کو مستثنی کیا گیا ہے، آخرت ہی کے عذاب سے مستثنی کیا گیاہے، اور انہیں میں ماعز بھی ہیں۔ اس سے یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔
لیکن غامدی صاحب نے اس آیت کی تفسیر میں آیت میں مذکور سزاؤں سے بھی انھیں مستثنی کیا ہے تو مسئلہ پھر الجھتا ہے کہ پھر ماعز کو رجم کیوں کیا گیا۔
مہربانی کر کے اس مسئلہ کو تفصیل سے سمجھائیں۔
Sponsor Ask Ghamidi