-
وراثت کے قانون کی خلاف ورزی اور ہمیشہ کی جہنم کی وعید
میزان کا سبق پڑھاتے ہوۓ(نومبر ۱۵، ۲۰۲۰) ہمیشہ کی جہنم میں رہنے والی لوگوں کی ایک قِسم وہ بھی بتائ کہ جو وراثت کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ حالانکہ وہاں اللہ رب العزت خود بیان فرما رہے ہیں کہ یہ قانون تب عملدرامد ہو گا جب کہ قرض اُتار دیا جاۓ اور لکھی گئ وصیت پوری کر دی جاۓ۔ تو اگر ایک شخص، اپنی سمجھ کے مُطابق اپنی جائیداد کُچھ اِس طرح اپنے وُرثاء میں تقسیم کرنے کی وصیت کرتا ہے کہ اُسکو پورا کرنے کے بعد کُچھ بھی باقی نہیں بچتا کہ جس کو اللہ عزوجل کے بتاۓ ہوے قانون پر تقسیم کیا جاۓ؛ تو کیا ایسی صورتِ حال میں اوپر بیان کردہ وعید اُس وصیت لکھنے والے پر بھی لاگو ہو گی؟
Sponsor Ask Ghamidi