Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia قاتل مقتول

Tagged: ,

  • قاتل مقتول

    Posted by Shazia Khan on December 23, 2020 at 9:10 am

    اسلام علیکم… غامدی صاحب سے سوال یہ ہے کہ جیسا کہ قرآن میں قاتل کی سزا دائمی جہنم ہے تو کیا مقتول کے لئے بھی کوئی اضافی جزا ہے جو قاتل کے ہاتھوں بے قصور مارا گیا اور یہ بھی بتائیے جو لوگ تعویذ گنڈے کالے علم وغیرہ سے لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں کیا وہ بھی اسی طرح قاتل کہلائے جاتے ہیں جیسے ہاتھ سے کسی کا قتل کرنے والے… راہنمائی فرمائیں

    Dr. Irfan Shahzad replied 4 years ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • قاتل مقتول

    Dr. Irfan Shahzad updated 4 years ago 2 Members · 1 Reply
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 24, 2020 at 4:09 am

    مقتول کے لیے قرآن میں کسی اضافی اجر کا ذکر تو نہیں تاہم خدا کی مجموعی اسکیم سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ ہر مصیبت کا اجر ملتا ہے تو اس تکلیف کا اجر بھی ملے گا۔ احادیث میں بے گناہ مارے جانے والے بعض مظلوموں کو شہید کے لیے شہید کا درجہ بھی بتایا گیا ہے۔

    تعویذ گنڈا کرنا بڑا گناہ ہے اور اس کے ذریعے سے کسی کی جان لینا بھی کبیرہ گناہ ہی ہے۔ قانون کی پکڑ میں ایسا قاتل نہ بھی آ سکے تو خدا کے ہاں اس کی وہی سزا یوگی جو قاتل کی بیان کی گئی ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register