Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology And Philosophy ابلیس ، معجزات اور عقل عیار

  • ابلیس ، معجزات اور عقل عیار

    Posted by Zulfiqar Ali on February 1, 2021 at 5:37 am

    کیا ابلیس کے پاس بھی انسان کو سحر ذدہ کرنے کی طاقت ھے یا وہ نبی کے معجزات ( سحر) کے مد مقابل عقل عیار کو انسان کے زریعے استعمال کرتا ھے ( عقل عیار ھے سو بھیس بدل لیتئ ھے ) ۔ کیا نبی کے معجزات کی برھانی ( عقل و فکر ) والی تعبیر نہیں ھو سکتی یعنی تسریف ایات یا محاورات عرب کے زریعے مسلمانوں کے لیے قابل فھم اثرات چھو ڑے ، نا کے معجزات کے زریعے نبی کی پو جا کرنے لگ جاءیں ۔ ( غلام احمد پر ویز نے تسریف ایات ، محاورات عرب اور لغت کے زریعے سے مفہوم القران لکھی ھے )

    Dr. Irfan Shahzad replied 3 years, 10 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • ابلیس ، معجزات اور عقل عیار

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar February 3, 2021 at 5:37 am

    ابلیس کے انسانوں کو سحر زدہ کرنے کی صلاحیت کا کوئی ذکر علم میں نہیں، تاہم یہ صلاحیت اگر دوسروں کے پاس ہوتی ہے تو اس کے پاس بھی ہو سکتی ہے۔ تاہم اس کے پاس انسان کو گمراہ کرنے کی طاقت نہیں، وہ انھیں صرف دعوت ہی دے سکتا ہے۔

    معجزات سے متعلق ہمارا نظریہ یہی ہے کہ یہ جن الفاظ میں بیان ہوئے ہیں، عربی مبین میں ان کے وہی مطالب لیے جائیں گے جو کلام عرب میں سمجھے جاتے ہیں۔ چنانچہ جو معجزات ہیں وہ معجزات ہی ہیں جو عام قوانین سے مختلف صورت میں خدا کی قدرت اور نبی کے برحق ہونے کے شاہد کے طور پر ظاہر ہوئے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register