Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And Science عقل ودل

Tagged: 

  • عقل ودل

    Posted by Hassaan Adil on May 8, 2021 at 3:30 pm

    ma ak baat jannana chahta hun ke hum Iqbal ko ya Wasif Ali Wasif ko parhta han to in k han “Aql” or “Dil” ka moozo bht ata ha…. js ma hamasha “Dil” k bara ma kaha jata ha k insan ko dil sa sochna chahiya….

    ma جاننا chahta hun k jasa Ghamdi sb na kha k dil روح ka محور ha to is ke kia importance ha… ya is ka insan e shakhsiyat ma kia role ha? ….

    ku k Quran m b dil ka zikr aya ha or religion ma b dil k bara ma kaha gaya ha

    lakin ظاہری tor pr jb hum science ko parhta han to sab soch samagh ka aml Brain ma he hota ha jo puerly biological processes ha

    agr dil spirituality ka moozo ha to ma ya b jannana chahta hun k spirituality akr kia cheez ha or ya practically dunita ma dakhna ma ku ni ate?….

    Dr. Irfan Shahzad replied 3 years, 6 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • عقل ودل

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 9, 2021 at 1:33 am

    قرآن سائنس کی کتاب ہیں اور نہ سائنس کی زبان میں گفتگو کرتی ہے۔ عام بول چال اور ادب کی زبان سائنس کی زبان نہیں ہوتی۔ یہ زبان سائنسی حقائق کی تفصیلات معلوم ہونے سے پہلے بن چکی تھی اور سائنسی حقائق جاننے کے باوجود اس کے محاورات نہیں بدلے گئے اور نہ بدلے جا سکتے ہیں۔ ہم آج بھی یہ کہتے ہیں کہ میں دل کی گہرائیوں سے آپ کا احترام کرتا ہوں یاجیسے شاعر نے کہا کہ

    سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے۔

    قرآن بھی ادب پارہ ہے۔ اس لیے اس کے اپنی محاوراتی زبان ہے۔

    انسان میں سوچنے سمجھنے، اچھائی برائی کا احساس، جمالیات کا احساس جیسی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ سوچنے سمجھنے کے مسئلے کو عقل، اچھائی برائی اور جمالیات کے احساس کے لیے ضمیر یا روح یا دل اور وغیرہ بولا جاتا ہے۔ یہ الفاظ کا چناؤ محض دو مختلف قسم کے فطری رجحانات کو بیان کرنے کے لیے ہوتا ہے۔

    قرآن میں اسے قلب کہا گیا ہے۔ غامدی صاحب اسے انسانی شخصیت کہتے ہیں جو خدا کی پھونک (روح یا امر) سے پیدا ہوئی۔

    جب یہ کہا جاتا ہے کہ عقل نہیں دل سے سوچنا چاہیے تو مطلب یہ ہوتا ہے کہ سوچتے ہوئے انسانی جذبات اور احساسات کا بھی خیال کرنا چاہیے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register