Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And State مہدی کا ظہور

  • مہدی کا ظہور

    Posted by Saqib Nawaz on May 9, 2021 at 5:16 am

    آپ کو یوٹیوب کی ایک ویڈیو میں سنا جس کا عنوان تھا

    Arrival of Imam Mehdi

    آپ نے فرمایا کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک فیاض اور منصف حکمران کی پیشگوئی فرمائ ہے آنے والے دور میں، اس سے بڑھ کر اور کوئی بڑی بات نہیں.

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا پیشگوئی ایسی عمومی بات کو کہا جا سکتا ہے؟ اس طرح تو 100 پیشگوئیاں ایک عام آدمی روزانہ کریں.

    مثلاً میں کہوں کہ آنے والے دور میں ایک بڑا عالم پیدا ہوگا اب یہ کون سی بڑی بات ہے جب تک اس میں وقت کا تعین اور اس عالم کی نشانیوں کا تعین نہ کیا جائے ورنہ یہ پیشگوئی نہیں ایک عام سی بات رہ جاتی ہے.

    پیغمبر جیسے فصیح و بلیغ شخصیت کی زبان مبارک سے ایسی عمومی بات (آپ کے مطابق) کا نکلنا محال لگتا ہےجو کہ پیشگوئی کی تعریف پہ بھی پوری نہیں اترتی.

    کیونکہ آپ کو تو اس حدیث میں آخرالزمان کے لفظ (وقت) اور مہدی کے شخصیت میں موجود نشانیوں پہ بھی اعتراض ہے.

    ، آپ کی لاجک ذہن تسلیم نہیں کرتی وضاحت فرمائے

    Faisal Haroon replied 3 years, 7 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply

You must be logged in to reply.
Login | Register