-
عیسٰی علیہ السلام کا نزول ثانی
جناب غامدی صاحب نے 23 اعتراضات کے سلسلے میں لفظ “توفی” کے معنی کے تعین میں “اقرب الموارد ” کے حوالہ سے یہ وضاحت دی تھی کہ اگر فاعل اللہ کی زات پاک ہو تو توفی سے مراد وفات/.موت/روح کو قبض کرنا ہی لی جائے گی.
لغات کی اس نوعیت کی کتب عام شخص کی آسان دسترس میں نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے انفرادی تائید مشکل ہو سکتی ھے.
اس فورم کی وساطت سے منتظمین سے درخواست ھے کہ اقرب الموارد کے جس مقام سے غامدی صاحب نے توفی کے معنی بیان کیے، ان متعلقہ صفحات کی کاپی فراہم کر دیں تاکہ اس موقف کو پورے اطمینان سے، بوقت ضرورت آگے بیان کیا جا سکے.
شکریہ.
Sponsor Ask Ghamidi