Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Period Of Life On Earth (Surah Taha And Surah Muminoon)

Tagged: ,

  • Period Of Life On Earth (Surah Taha And Surah Muminoon)

    Posted by Ahraz Ahmad Atif on August 28, 2021 at 8:23 pm

    قرآن میں کم از کم دو مقامات پر یہ ذکر ہے کہ قیامت کے دن لوگ آپس میں باتیں کر رہے ہوں گے کہ وہ دنیا میں کتنی دیر رہےاور اندازے لگا رہے ہوں گے۔ اِس بارے میں کسی پروگرام میں جب غامدی صاحب سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ برزخ کے وقت کے بارے میں مکالمہ ہے کہ چونکہ بیشتر لوگ نیند سے اُٹھے ہوں گےتو اُن کو لگے گا کہ جیسے ایک دن یا دن کے کچھ حصے کا وقفہ آیا ہے حالانکہ اگر ہم سورۃ المومنون کی آیت ۱۱۲ سے ۱۱۴ کو دیکھیں تو صاف پتہ چلتا ہے کہ یہ دنیا کی زندگی کی بات ہو رہی ہے۔ اُس میں سوال یہ ہے کہ تم کتنی مدت زمین میں رہے ہو گے۔ تو یہ کسی بھی لحاظ سے برزخ کی بات نہیں لگتی۔ اِس پر وضاحت کر دیجئے۔

    Umer replied 3 years, 3 months ago 3 Members · 7 Replies
  • 7 Replies
  • Period Of Life On Earth (Surah Taha And Surah Muminoon)

    Umer updated 3 years, 3 months ago 3 Members · 7 Replies
  • Umer

    Moderator August 29, 2021 at 4:04 am

    Ghamidi Sahab nai apnay tarjumay main Dunya ki zindagi ki muddad kai maani main hi liya hai:

    یَّتَخَافَتُوۡنَ بَیۡنَہُمۡ اِنۡ لَّبِثۡتُمۡ اِلَّا عَشۡرًا ﴿۱۰۳﴾ نَحۡنُ اَعۡلَمُ بِمَا یَقُوۡلُوۡنَ اِذۡ یَقُوۡلُ اَمۡثَلُہُمۡ طَرِیۡقَۃً اِنۡ لَّبِثۡتُمۡ اِلَّا یَوۡمًا ﴿۱۰۴﴾

    وہ چپکے چپکے آپس میں کہتے ہوں گے کہ تم (دنیا میں) مشکل سے دس دن رہے ہو [130] گے۔

    ہمیں خوب معلوم ہے جو کچھ وہ کہیں گے، جب کہ اُن میں سے جو (اُن کے خیال میں) سب سے بہتر اندازہ لگانے والا ہوگا، وہ کہے گا کہ تم ایک دن سے زیادہ نہیں رہے ہو۔

    (Quran 20:103-104)

    __________________________

    [130] یعنی جس کو آج بہت دور کی چیز سمجھتے اور ’حدیث خرافۃ‘ کہتے ہیں، اُس وقت اُس کے بارے میں اِس طرح کے اندازے لگا رہے ہوں گے۔

    قٰلَ کَمۡ لَبِثۡتُمۡ فِی الۡاَرۡضِ عَدَدَ سِنِیۡنَ ﴿۱۱۲﴾ قَالُوۡا لَبِثۡنَا یَوۡمًا اَوۡ بَعۡضَ یَوۡمٍ فَسۡـَٔلِ الۡعَآدِّیۡنَ ﴿۱۱۳﴾ قٰلَ اِنۡ لَّبِثۡتُمۡ اِلَّا قَلِیۡلًا لَّوۡ اَنَّکُمۡ کُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۱۴﴾

    (اُس وقت) ایک کہنے والا کہے [212] گا: برسوں کے شمارسے تم کتنی مدت زمین میں رہے ہو گے؟

    وہ جواب دیں گے: ایک دن یا دن کا کچھ حصہ، مگر یہ بات تم اُن سے پوچھو جو شمار کرنے والے [213] ہوں۔

    کہنے والا کہے گا: تم تھوڑی ہی مدت رہے۔ اے کاش، تم جانتے [214] ہوتے۔

    (Quran23:112-114)

    ____________________________

    [212] اصل میں ’قٰلَ‘ کا لفظ ہے۔ اِس کا فاعل اللہ تعالیٰ یا اُس کا کوئی فرشتہ نہیں ہے، بلکہ یہ یہاں ’قَالَ قَائِلٌ‘ کے مفہوم میں ہے۔ سورۂ طٰہٰ (۲۰) کی آیات ۱۰۲-۱۰۴ میں اِس کی وضاحت ہو گئی ہے کہ یہ مکالمہ اِنھی لوگوں کے درمیان آپس میں ہوگا۔

    [213] یہ جواب دینے والوں کی طرف سے بے زاری کا اظہار ہے۔ استاذ امام کے الفاظ میں، گویا جس زندگی کے طول اور اُس کے عیش پر ریجھے ہوئے تھے، آج اُس کے متعلق کوئی سوال بھی طبیعت پر گراں گزر رہا ہے۔

    [214] یعنی اِس بات کو جانتے کہ یہی تھوڑی سی مدت ہے جو خدا نے ابدی نعمت یا نقمت کو پانے کے لیے مقرر کر رکھی ہے۔

  • Ahraz Ahmad Atif

    Member August 29, 2021 at 4:58 am

    جی لیکن جو ماہوار آسک غامدی کے سوالات کا پروگرام ہوتا ہے اُس میں سے کسی ایک میں انہوں نے اِسے مرنے ک بعد والا وقفہ کہا تھا۔ ایک دفعہ اُن سے وضاحت لے لیں۔

  • Ahraz Ahmad Atif

    Member August 29, 2021 at 5:03 am

    کسی نے سوال پوچھا تھا کہ اللہ کے ہاں وقت اور ہمارے ہاں وقت میں جو فرق ہے وہ کتنا ہے یعنی اللہ کا ایک دن کتنا ہے اور اس سلسلے میں سوال کرنے والے نے اِن آیات کی طرف بھی اشارہ کیا تو غامدی صاحب نے جواب دیا کہ وہ مرنے کے بعد والے وقفےکی بات ہے جس سے ابہام پیدا ہو گیا ہے

    • Umer

      Moderator August 29, 2021 at 5:25 am

      Us AskGhamidi session ka link share kardain toh kaafi aasaani hogi. Shukriya.

    • Muhammad

      Member August 30, 2021 at 1:05 pm

      Please confirm…are these verses referring to worldly life or phase between death and day of ressuruction?

    • Umer

      Moderator August 31, 2021 at 3:00 am

      Wordly life.

  • Ahraz Ahmad Atif

    Member August 29, 2021 at 8:14 am

    Main dhoond ker kerta hun

You must be logged in to reply.
Login | Register