Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam رکوع اور سجود

Tagged: , ,

  • رکوع اور سجود

    Posted by Muhammad Jabran on January 11, 2022 at 8:43 am

    رکوع اور سجود کرنے والوں کے ساتھ رکوع اور سجود کرو۔ قرآن کی اصطلاح سے کیا مراد پے؟ کیا یہ محض ایک علامتی اظہار ہے یا اسکے پیچھے کوئی گہرا فلسفہ شکریہ

    Muhammad Jabran replied 2 years, 10 months ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • رکوع اور سجود

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 11, 2022 at 9:40 am

    “مطلب یہ ہے کہ اللہ کے جو بندے آج اللہ کی بندگی کی دعوت لے کر اٹھے ہیں اور مسجدوں میں شب و روز نماز کی صورت میں یہ بندگی کر رہے ہیں، تم بھی اِس بندگی میں اُن کے ساتھ شامل ہو جاؤ۔ ’وَارْکَعُوْا مَعَ الرّٰکِعِیْنَ‘ کے جو الفاظ اصل میں آئے ہیں، وہ نماز ہی کی تعبیر ہیں۔ نماز کے اجزا، مثلاً قیام اور سجدہ وغیرہ کے الفاظ سے نماز کی تعبیر قرآن میں بعض دوسرے مقامات پر بھی کی گئی ہے۔ یہاں اِسے رکوع سے اِس لیے تعبیر کیا گیا ہے کہ یہود اپنی نمازوں میں رکوع کو فراموش کر چکے تھے۔ تمرد اور سرکشی کو چھوڑ کر قبول حق کی دعوت کا یہ اسلوب کہ ’اِن جھکنے والوں کے ساتھ تم بھی خدا کے حضور میں جھک جاؤ ‘، اگر غور کیجیے تو نہایت بلیغ اسلوب ہے۔”

    البیان۔

  • Muhammad Jabran

    Member January 11, 2022 at 11:21 am

    Thank you sir for elaborating directly from Al Biyan 🙏

You must be logged in to reply.
Login | Register