Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Heart Transplant – Pig's Heart

Tagged: 

  • Heart Transplant – Pig's Heart

    Posted by Feroz Karim on January 18, 2022 at 3:41 pm

    السلام وعلیکم غامدی صاحب۔ میرا سوال آپکے گزشتہ دن کے ایک بیان کے متعلق ہے جو کہ انسانی دل کو سور کے دل سے تبدیل کرنے کے متعلق تھا۔ یقیناً کسی بھی انسان کا دل اگر صحیح کام کر رہا ہو تو کوئی اس کو آپریٹ کروانے کا بھی نہیں سوچے گا لیکن سوال جب انسان کی زندگی ہی صرف اسی چیز سے بچ سکتی ہو۔ اور زندگی بچانے کے لئے سور کا گوشت کھانا بھی جائز ہے۔ دوسری بات آپ نے کہی کہ یہ درندے اس لیے بھی حرام ہیں کہ انکے کھانے سے انکے صفات انسانوں میں منتقل ہوتے ہیں ایسا ہر گز نہیں ہے انسان کا معدہ خوراک کو توڑ کر اس میں سے صرف انہی چیزوں کو جذب کرتا ہے جو اسکے کام کی چیزیں ہوتی ہیں مثلاً کاربوہائیڈریٹ شوگر فیٹس ویٹامنز وغیرہ ہاں اس عمل میں کوئی وائرس یا جراثیم انسانی قوت مدافعت کو چکما دے کر بھی خون میں شامل ہو سکتا ہے۔ باقی اسکے گوشت کھانے کے کئی نقصانات ہیں جو جراثیم اور وائرسوں سے متعلق سائینسی طور پر ثابت ہو چکی ہیں جو اسکے کم پکانے پر ظاہر ہوتی ہیں اور اس میں کولیسٹرول کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے اسکو کھانے والے کا دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کا قوی امکان ہے۔ بحث یہ نہیں ہے کہ اسکے کھانے کے کیا نقصانات ہیں اصل مدعا یہ ہے کہ انسانی جان بچانے کے لئے سور کا دل اس میں لگایا جا سکتا ہے یا نہیں۔ پہلی بات تو آج سے پہلے یہ ممکن نہیں تھا کیوںکہ اس طرح کسی بھی جانور کا نہ تو خون انسان کو لگ سکتا ہے نہ کوئی اور عضو۔ اس پر سائنسدانوں نے تحقیق کر کے جینیٹیکلی اس کو تبدیل کر کے اس قابل بنایا کہ انسان کا جسم اسے قبول کرے۔ دوسری بات یہ ہے کہ آپ خود اس چیز کا اعتراف کرتے ہیں کہ کوئی چیز۔ مطلقاً حرام نہیں ہے کسی بھی حرام جانور کا کھال یا اسکے بال استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ سائینسی زاویے سے کئی حرام چیزوں کے کھانے کا کوئی نقصان نہیں ہے۔ لیکن کسی چیز کی زیادتی انسان کو نقصان پہنچاتی مثلاً روزانہ صبح و شام کسی حلال چیز کے گوشت کھانے سے بھی انسان چند دن بعد بیمار ہوجائےگا۔ بات دراصل یہ ہے کہ حرام صرف خوردونوش کی پاکیزگی ، بدن کی پاکیزگی اور اخلا قی پاکیزگی سے متعلق ہیں اگر خدا نے سور کو خوردونوش کی مد میں حرام ٹہرایا ہے تو اسکا مطلب صرف یہ ہے کہ اسکو صرف کھانا حرام ہے خوردونوش کی چیزوں پر پابندی کا مقصد میرے خیال میں اس لئے ہے کہ انسان کو بیماریوں سے دور رکھا جائے اور یہ ایک امتحان بھی ہے کہ کون باز آتا ہے یا اتنی حلال چیزوں کے ہونے کے باوجود اللّٰہ تعالیٰ کے حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے ۔ ایک آخری بات یہ ہے کہ اپکے سامنے ایک حدیث رکھنا چاہتا ہوں صحیح بخاری حدیث نمبر 1501۔ عرینہ کے کچھ لوگوں کو مدینہ کی آب و ہوا موافق نہیں آئی جن کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹنیوں کاے دودھ پینے اور پیشاب جسم پر ملنے کا حکم دیا۔ کیا یہ حدیث اس مدعا کو واضح نہیں کرتی کہ کوئی چیز کسی ایک لحاظ سے حرام ہو لیکن دوا کے طور پر اسکے استعمال میں کوئی حرج نہیں۔ کیونکہ آپ ہی سے میں نے یہ بھی سنا ہے کہ الکوہلک پرفیوم جو ہیں انکا استعمال جائز ہے۔

    suleman khan replied 2 years, 10 months ago 3 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • Heart Transplant – Pig's Heart

    suleman khan updated 2 years, 10 months ago 3 Members · 2 Replies
  • Faisal Haroon

    Moderator January 18, 2022 at 4:37 pm

    There’s already scientific evidence available that diet affects DNA sequencing of the genes. As Ghamidi sahab alluded to in the video, there’s also an inevitable psychological affect that can’t be ignored.

    The hadith you shared is not really relevant to this matter because it’s about a temporary oral remedy as opposed to permanently making something a part of your body. The key thing to understand is the illat or the fundamental reason why the flesh of swine has been made haram. Since the procedure of pig heart transplant has the same illat, in Ghamidi sahab’s opinion such a transplant can’t be deemed permissible.

    The rest of your concerns have already been addressed in the video, which I’m sharing here again for your review:

    https://www.youtube.com/watch?v=zOhd1ioIKLc

  • suleman khan

    Member January 25, 2022 at 5:23 pm

    I believe it is the scientists domain and not the religious scholar to establish if eating pork meat is the same as transplanting Pig heart into human body.

You must be logged in to reply.
Login | Register