Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And Science Quran Mentioning Birth Of A Child In Six Months

  • Quran Mentioning Birth Of A Child In Six Months

    Posted by Adeel Ahmad on February 22, 2022 at 11:55 am

    اسلام وعلیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ

    میرا سوال یہ ہے کہ قرآن مجید میں ایک جگہ آیا کہ رضاعت کی مدت 2 سال ہے اور دوسری جگہ آیا کہ حمل سے دودھ پلانے تک کا عرصہ تیس(30) ماہ ہے تو کیا اب رضاعت کی مدت 2 سال نکال دیں تو قرآن کا بیاں درست ہے کہ بچہ 6 ماہ میں پیدا ہوتا ہے۔

    جزاک اللّٰہ

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 years, 10 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Quran Mentioning Birth Of A Child In Six Months

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar February 23, 2022 at 1:42 am

    ان آیات میں خدا کا کوئی حکم یا ضابطہ بیان نہیں ہوا بلکہ رائج طریقہ کو بیان کر کے انسان کو والدین کی خدمات کی طرف توجہ دلا کر اسے ان کا احسان مند بتایا ہے۔

    عام طور پر حمل اور دودھ چھڑانے کا عرضہ لگ بھگ تین ماہ کا ہوتا ہے۔ لیکن دو سال کی مدت بھی عام طور پر پوری کی جاتی ہے۔ اس کے بعد دنیا بھر میں عام طور پر بچے کو ماں کا دودھ کوئی نہیں پلاتا۔ کیونکہ بچہ ٹھوس غذا کھانے کے قابل ہو جاتا ہے۔

    تیس ماہ کی مدت میں دودھ پلانے کی مدت 21 ماہ ہے اور دوسال پورے کریں تو 24 ماہ۔ اتنا فرق عموما ہوتا ہے اس لیے دونوں کا ذکر آ گیا۔

    اس سے یہ استنباط کرنا درست نہیں کہ حمل چھے ماہ کا بھی ہوتا ہے۔ یہ ہوتا ہے یا نہیں ہوتا اس کا تعلق انسانی تجربے اور طب سے ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register