Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Quran (60:11)

Tagged: 

  • Quran (60:11)

    Posted by Rafi Sheikh on March 9, 2022 at 5:03 am

    AoA, I have read this ayah several times but I am not able to understand. Kindly explain. JazakAllah

    وَإِن فَاتَكُمۡ شَیۡءࣱ مِّنۡ أَزۡوَ ٰ⁠جِكُمۡ إِلَى ٱلۡكُفَّارِ فَعَاقَبۡتُمۡ فَـَٔاتُوا۟ ٱلَّذِینَ ذَهَبَتۡ أَزۡوَ ٰ⁠جُهُم مِّثۡلَ مَاۤ أَنفَقُوا۟ۚ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ ٱلَّذِیۤ أَنتُم بِهِۦ مُؤۡمِنُونَ ﴿ ١١ ﴾

    • ابوالاعلی مودودی:

    اور اگر تمہاری کافر بیویوں کےمہروں میں سے کچھ تمہیں کفّار سے واپس نہ ملے اور پھر تمہاری نوبت آئےتو جن لوگوں کی بیویاں اُدھررہ گئی ہیں اُن کو اتنی رقم ادا کرو جو اُن سےدیےہوئے مہروں کے برابر ہو۔ اُس خدا سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان لائے ہو (11)

    Al-Mumtahana, Ayah 11

    Rafi Sheikh replied 3 years, 4 months ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • Quran (60:11)

    Rafi Sheikh updated 3 years, 4 months ago 2 Members · 2 Replies
  • Umer

    Moderator March 9, 2022 at 5:56 pm

    Explanation by Amin Ahsan Islahi:

    بدلے کی ایک منصفانہ شکل: مطلب یہ ہوا کہ اگر کوئی ایسی صورت پیدا ہو جائے کہ کفار کی طرف سے ’وَاسْأَلُوْا مَا أَنفَقْتُمْ وَلْیَسْأَلُوْا مَا أَنفَقُوْا‘ کے اصول کی خلاف ورزی ہو، وہ کسی ایسی عورت کا مہر واپس نہ کریں جو اس کے مسلمان شوہر نے اس کو دیا، تو اس صورت میں مسلمانوں کو حق ہو گا کہ اگر ان کو کسی عورت کا مہر کفار کو ادا کرنا ہے تو ان کو ادا کرنے کے بجائے اپنے اس بھائی کو ادا کر دیں جس کی چلی جانے والی بیوی کا مہر واپس نہیں ہوا۔ یہ گویا بدلہ لینے کی ایک منصفانہ اور مبنی برعدل کارروائی ہوئی جس کی اجازت اس لیے دی گئی کہ ایک فریق نے ناانصافی کی راہ اختیار کی۔ ’وَاتَّقُوا اللہَ الَّذِیْ أَنتُمۡ بِہٖ مُؤْمِنُوْنَ‘۔ یہ اس اجازت سے فائدہ اٹھانے میں خاص احتیاط کی تاکید فرمائی کہ دشمن کے ساتھ بھی معاملہ کرنے میں اپنے اس اللہ سے ڈرتے رہو جس پر ایمان لائے ہو۔ بلا کسی وجہ معقول کے نہ کوئی انتقامی اقدام کرنے کے بہانے ڈھونڈے جائیں نہ اپنے واجبی حق سے زیادہ کوئی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جائے۔

  • Rafi Sheikh

    Member March 10, 2022 at 5:23 am

    JazakAllah much obliged.

You must be logged in to reply.
Login | Register