Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Grammatical Mistake In Quran (9:62)

Tagged: ,

  • Grammatical Mistake In Quran (9:62)

    Posted by Ali Hamza on April 22, 2022 at 1:59 pm

    سورہ توبہ کی آیت نمبر 62 میں گرائمر کی غلطی نکالی ہی ایک غیر مسلم نے۔۔۔اس پر مہربانی فرماکر مؤقف پیش کریں۔۔۔۔اعتراض ہی ہے کہ آیت میں لفظ یرضوہ کی جگہ یرضوھما ہونا چاہیے تھا کیونکہ اس میں اللہ اور رسول الگ الگ ہستیاں ہیں اس لیے ضمیر بھے تثنیہ کی بنتی ہے

    Faisal Haroon replied 2 years, 8 months ago 3 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Grammatical Mistake In Quran (9:62)

    Faisal Haroon updated 2 years, 8 months ago 3 Members · 3 Replies
  • اشهل صادق

    Member April 23, 2022 at 4:46 am

    السلام علیکم

    امام اللغہ زمخشری رحمہ اللہ نے وضاحت کی ہے کہ ضمیر واحد ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالی اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی رضا ایک ہی ہے (وہی جو اللہ کی رضا ہے) اور پھرروز مرہ کی زبان سے مثال دے کر دکھایا ہے کہ عربی زبان میں ایسی صورت میں ضمیر واحد آسکتی ہے۔ خدا اور رسول کی رضا اور ان کی اطاعت ایک ہونے کی مثالیں قرآن مجید میں جگہ جگہ دیکھی جا سکتی ہیں اور موجودہ اناجیل میں بھی مسیح علیہ السلام کا یہ کہنا کہ میں اور باپ (یعنی خدا) ایک ہی ہیں اسی بات کی منادی کرتا ہے۔

    ابن عاشور رحمہ اللہ نے ایک دوسری رائے بیان کی ہے اور وہ یہ کہ یہ بات اصل میں دو جملوں میں ہے۔ ایسے: والله أحق أن يرضوه ورسوله كذلك، اور پھر ایک شعر کا حوالہ دے کر سمجھایا ہے کہ عربی ادب میں جملہ کی تالیف میں الفاظ مختلف وجوہات کی بنا پر اکثر یوں آگے پیچھے ہو جاتے ہیں جیسے آیت میں اگلے جملہ کی بجائے اللہ کے ساتھ ہی رسول آگیا ہے۔

  • Ali Hamza

    Member April 23, 2022 at 3:16 pm

    وعلیکم السلام۔۔۔ دوسرے نقطے کی مزید وضاحت فرما دیں ۔۔۔شکریہ

  • Faisal Haroon

    Moderator April 23, 2022 at 5:25 pm

You must be logged in to reply.
Login | Register