-
Prophet Muhammad(pbuh) Did Tell Us Illogical Stories And Packages???
I request you to please watch this video on the very first note and then you will understand the whole query…
بندہ اے نا چیز آپکے جواب کا منتظر ہے ،بے حد شکریہ آپکا اور غامدی صاحب کی ٹیم کا بھی۔
کیونکہ اس ویڈیو میں یہ ایک ایسا انکشاف ہے انسانی رویے کو لیکر جسنے نا صرف مذہبی فکر بلکہ دنیا کے تما تر کلچرز کو گرفت میں لے کر یہ بتا دیا ہے کہ انسان کیوں اس دنیا میں حکمرانی کرتا ہے (اسلام میں جیسے ہم اشرف المخلوقات کہتے انسان کو) بالکل وہی موضوع یہاں بھی چھیڑ کر ایک ہی چیز کو بنیاد بنایا گیا ہے اور وہ نظریہ اور کنسیپٹ اس ویڈیو میں ایک انکشافی حیثیت کے طور پر بحث میں لایا گیا ہے،اور جب آپ یہ ویڈیو سنیں گے تو محسوس کریں گے کہ کس قدر استدلال پر کھڑا ہو کر مداع بیان کیا گیا ہے ،جوکہ ہے “انسان کا خود کی گھڑی ہوئ حقیقت (امیجنڈ رئیلٹی)میں جینا”
اس ویڈیو یا ان مصنف کی کتاب کو پڑھنے کے بعد جیسے ہمیں جو پہلا شق انسان کے بہت بڑے کلچر اور بہت سی روایات کو لے کر ہوتا ہے،ٹھیک اسی طرح شق اسلام کے معاملے میں بھی پیدا ہوتا ہے،
جیسے کہ مصنف کہتا ہے ویڈیو میں غالباً اسکا مفہوم ہے یہ ہے کہ “اگر آپ انسان کو کوئ بات وہ منوانا چاہیں ،جو کہ آپ واقعے کسی اچھی وجہ سے ،یا محض ذاتی مقصد کی وجہ سے ہی کیوں نا ہو ،منوانا چاہتے ہیں،یا آپ چاہتے ہیں کہ وہ وہ سب کرے جو کہ آپ چاہتے ہیں،تو آپ اسکو کہانی سنائیں،اسکی امیجینیشن اور ‘زبان اور لغت’ کا ٹول استعمال کرکے اسکے سامنے ایک ناپید حقیقت یا امیجنڈ رئیلٹی گھڑ دیں”( اور اسکے یقین ہونے تک اس کہانی کو بار بار سناتے رہیں،اور بس آپکا کام ہو گیا )
اسی سلسلے میں اسکی مثال آپ سنیں گے ویڈیو میں ایک بندر کی جسکے بارے میں وہ کہتا ہے کہ اگر آپ اس سے یہ منوانا چاہیں کہ اسکے ہاتھ میں موجود کیلا وہ آپ کو دے دے اور اسکے بدلے میں جب وہ مرے گا،تو وہ آسمان پر ایک بڑا بندر بیٹھا ہے وہ اسکو دس کیلے دے گا،اس کی اچھائ کے بدلے میں،
تو وہ بندر کبھی آپکو کیلا نہیں دے گا،
لیکن یہی اس طرح کی نا جانے کتنی کہانیاں انسان نا جانے برسوں سے سنتے چلے آئے ہیں،یقین کرتے چلے آئیں ہیں،ایک دوسرے کا ساتھ دیتے چلے آئے ہیں،ہیومن کاپریشن اور فلیکسبلٹی کی بنیادیں رکھتے ائے ہیں تو اس سب کی سے بڑی وجہ یہی امیجنڈ رئیلٹی کا ہونا ہے اور یہی وجہ ہے کی انسان اس پلینٹ کی سب سے برتر مخلوق بن گئی ہے،
تو جب دوسری روایات اور کلچرز پر نظر ڈالنے کے ساتھ ساتھ اسلام پر بھی نظر ثانی کرتے ہیں تو ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ کہ بات تو صحیح ہے میاں،کہ ایک شخص (ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم) بات بات پر بات منوانے کے لیے جہاں عقلی استدلال ہو رہا ہے وہاں منطق پر بھی بات کر رہے ہیں لیکن جہاں اور جن کاموں کو کرنے کے لیے کیے جانے والی تلقین کے پیچھے استدلال موجود نہیں وہاں بالکل ویسے ہی پکجز ،بشارتیں اور کہانیوں کی فہرست دیے چلے جا رہا ہے،کہ اوپر والا تمیں یہ دے گا،وہ دے گا ،اسکے بدلے میں،وغیرہ وغیرہ،اور اگر تم وہ نہیں کرو گے جو تمیں کرنا چاہیے یا جو تمیں میں کہ رہا ہوں، تو تمیں وہی اوپر والا اسکے بدلیں میں سزا دے گا وغیرہ وغیرہ
(خیر جبکہ میرے نزدیک میں انسان کے اس رویے اور اس سے پیدا ہونے والے اچھے اور برے نتائج کی جڑ کو اسکے پاس ‘زبان کا ٹول’ سمجھتا ہوں،یعنی اگر میں اندر اور باہر کے مشاہدات کو ملا کر یہ محسوس کروں تو یہی محسوس ہتا ہے کہ یہی زبان ہاتھیوں کے پاس بھی ہوتی تو وہ بھی اس طرح کی کہانیاں سنا کر اس قدر باہمی تعاون سے ترقی وغیرہ کر سکتے تھے اور ایک دوسرے سے اپنی بات اور فیلنگز کی شیئرنگ اور لفظوں کے ایسے نا جانے سو جال بجھا کر ایک دوسرے سے بھی بہت کچھ منوا سکتے تھے ،اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اگر آج انسان کے علاوہ اگر اس پلینٹ پر کسی اور مخلوق کے پاس( جیسے میں نے ہاتھیوں کی مثال دی) کے پاس بھی زبان ہوتی تو اسکے لیے بھی شاید کوئی ‘ہاتھی پیغمبر’ بھیجنے پڑتے جو آکر خود کو ایک ایسی اتھارٹی کلیم کرتے جنکی کوئ لوجیکل اور ال لوجیکل کہانی کو رد نہیں کیا جا سکتا (جیسے موت کے بعد زندہ ہونا وغیرہ)
و میرے نزیک میں اس چیز کو، میں انسان کی ان کہانیوں پر یقین کرنے یا امیجنڈ رئیلٹی میں جینے کو نہیں زمہ دار ٹھراتا ،بلکہ ‘زبان کا ٹول’ (جسے سائنس بھی غالباً ایک ارتقائی عمل سے تشبیح دیتی ہے کہ انسان نے غاروں میں بولنا سیکھا وغیرہ وغیرہ) انسان کے پاس ہونا مسئلہ اور موضوع کی اصل جڑ سمجھتا ہوں،اور سمجھتا ہوں کہ اگر یہ ٹول اج کسی ہاتھی یا بالفرض سانپ جیسی مخلوق کو بھی مل جائے اور وہ کاپریٹ اور تعاون کرنا سیکھ جائیں تو آج اس دنیا پر شاید وہ بھی ہمارے ساتھ یا ہم پر ہی راج کر رہیں ہوں گے)
میرا سوال یہ ہے کہ آپ اس ویڈیو دیکھنے کے بعد پیدا ہونے والا اس طرح کا شق یا ابہام کو کس طرح سے جسٹیفائی کریں گے اپنے لیے ،میرے لیے اور یہاں موجود سب کے لیےکہ ،اسلام بحیثیت اسلام اس بات کے آگے بھی عقلی اور منطقی استدلال کے طور پر کھڑا ہو جائے
بہت بہت شکریہ
(میں نے اردو میں لکھا کیونکہ میری انگریزی اس قدر اچھی نہیں ابھی،اور اس وجہ سے بھی تاکہ آپ بھی اردو میں جواب دیں،لیکن اگر آپ آسانی انگریزی زبان میں یا رومن اردو میں سمجھیں تو بھی کوئی مسئلہ نہیں،)
Sponsor Ask Ghamidi
The discussion "Prophet Muhammad(pbuh) Did Tell Us Illogical Stories And Packages???" is closed to new replies.