Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Explanation Required On Ghamidi Sahab's Description Of Sunnah

Tagged: ,

  • Explanation Required On Ghamidi Sahab's Description Of Sunnah

    Posted by Jahanzaib Ghuman on May 23, 2022 at 1:47 pm

    صاحب

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    خاکسار جہانزیب ایک ریسرچ سکالر ہے،اور آپ کی کتب میزان،برہان اور مقامات کابالاستیعاب مطالعہ کر چکا ہے۔ آپ نے قرآن کریم کے بعد سنت کودین کاماخذ قرار دیا ہے۔اس حوالہ سے آپ سے ایک سوال کا جواب درکار ہے،اس سوال کے جواب کےلئے خاکسار نےآنمکرم کی کتب کے علاوہ ،یوٹیوب پر موجود آپ کی ویڈیوز سے بھی رہنمائی لینے کی کوشش کی ہے،لیکن خاکسار کو جواب نہیں ملا،یا آپ کہہ لیں میری سمجھ میں یہ بات نہیں آئی۔آپ اپنی کتاب مقامات میں زیر عنوان حدیث وسنت لکھتے ہیں

    “نبی ﷺ نے دنیا کو قرآن دیا ہے۔اِس کے علاوہ جو چیزیں آپ نےدین کی حیثیت سے دنیا کو دی ہیں،وہ بنیادی طور پر تین ہی ہیں:

    1۔مستقل بالذات احکام وہدایات جن کی ابتدا قرآن سے نہیں ہوئی۔

    2۔ مستقل بالذات احکام وہدایات کی شرح ووضاحت،خواہ وہ قرآن میں ہوں یا قرآن سے باہر۔

    3۔اِن احکام وہدایات پر عمل کا نمونہ”۔

    اگر احکام کو من حیث المجموع دیکھا جائے تو گذشتہ امتیں زندگی کے تمام شعبوں میں احکام کی محتاج تھیں۔بدنی عبادات،مالی عبادات،معاشی ومعاشرتی مسائل،طہارت کا نظام اور تجہیزوتکفین کا نظام وغیرہ۔آپ کی تقسیم میں یہ سب کچھ پہلی شق کے ماتحت ہی آجاتی ہیں،احکام شریعت کی وہ کون سی قسم ہے جس کے بارے میں احکام گذشتہ اقوام کو نہیں دئیے گئے اور امتِ محمدیہ کو دئیے گئے۔ورنہ جو بھی حکم اس امت کو دیا گیا ہے وہ یا تو گذشتہ حکم کو منسوخ کرکے دیا گیا یا بعض تبدیلیوں کے ساتھ قائم رکھا گیا،اور آپ کی تعریف کی رُ و سے یہ سب کچھ پہلی قسم میں ہی آجاتاہے۔آپ براہ مہربانی دوسری دوتقسیموں کی مثالوں سےآگاہ کریں جو پہلی شق کے ضمن میں نہ آتی ہوں۔

    خاکسار

    آپ کا دعاوں طالب جہانزیب

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 years, 6 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Explanation Required On Ghamidi Sahab's Description Of Sunnah

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 27, 2022 at 10:29 pm

    سنت سے وہی دیا گیا ہے جو گزشتہ امتوں کو دیا گیا تھا۔ اس میں سے کچھ چیزوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ جیسے روزے کے لیے رمضان کا مہینہ مقرر کیا گیا۔ دیگر امتوں میں یہ مختلف تھا۔ اسی طرح۔ عید کے دنوں کا تقرر بھی اس شریعت میں کیا گیا۔ رسوم و آداب میں السلام علیکم کو شعار بنایا گیا۔

    ان احکامات کی شرح ق وضاحت احادیث میں آئی ہے اور سنت سے عملا بھی دکھائی گئی ہے۔ اور ان پر عمل کا نمونہ بھی احادیت میں بیان ہوا مثلا آپ کی نماز اور وضو کی کیفیت وغیرہ۔

You must be logged in to reply.
Login | Register