Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology And Philosophy Eating Animals Is Itself A Beastly Act, Then Why Is It Allowed To Begin With?

Tagged: ,

  • Eating Animals Is Itself A Beastly Act, Then Why Is It Allowed To Begin With?

    Posted by Tanveer Hussain on June 15, 2022 at 6:16 am

    اگر جانوروں میں سے کچھ جانور صرف اس وجہ سے حرام ہے کہ ان میں درندگی پائی جاتی ہے اور اگر انسان ان جانوروں کو کھائے گا تو اس درندگی کا اثر اس کے اخلاق پر بھی پڑے گا اس اصول کے تحت پھر تو انسان کو کسی بھی جانوروں کو نہیں کھانا چاہئے کیونکہ یہ بھی درندگی ہے اور اس سے بھی انسان کے اخلاق پر اثر پڑے گا

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 years, 7 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Eating Animals Is Itself A Beastly Act, Then Why Is It Allowed To Begin With?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 16, 2022 at 6:44 am

    ہرجانور کو کھانا درندگی نہیں، کسی جانور کو درندگی سے کھانا درندگی ہے۔ ہم جانوروں کو درندوں کی طرح چیر پھاڑ کر نہیں کھاتے۔

    حلال جانوروں کو ذبح کرنا بھی درندگی کا عمل ہے اس درندگی کی اجازت خدا نے انسان کو دی ہے۔ چنانچہ اسی وجہ سے ذبح کرتے وقت تسمیہ یعنی اللہ کا نام لیا جاتا ہے تاکہ درندگی کے عمل کا تزکیہ ہو جائے۔

    درندوں کو کھانا اس لیے ممنوع ہے کہ خدا کے علم میں ان کا گوشت ہمارے اخلاق پر نہیں، تزکیے، یعنی پاکیزگی کے احساس پر اثر انداز ہوتا ہے ایسے ہی جیسے صاف جسم کے باوجود خدا کے نزدیک ہمارا جسم وضو اور غسل سے زیادہ پاکیزگی اختیار کرتا ہے جس کا علم ہمیں نہیں کیونکہ ہمیں بظاہر کوئی فرق معلوم نہیں ہوتا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register