Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Quran Verses Making It Compulsory On Every Muslim Individual To Do Dawah

Tagged: ,

  • Quran Verses Making It Compulsory On Every Muslim Individual To Do Dawah

    Posted by Tanveer Hussain on June 23, 2022 at 5:10 am

    قرآن مجید میں ہے

    “تم بہترین امت ہو تمہیں لوگوں کے لیے نکالا گیا ہے اچھی باتوں کو پھیلاتے ہو بری باتوں سے منع کرتے ہو”

    اور دوسری جگہ فرمایا

    ” کہہ دیجئے یہ ہے میرا راستہ بلاتا ہوں اللہ کی طرف حکمت اور بصیرت سے میرا بھی یہ راستہ ہے اور میرے ماننے والوں کا بھی”

    کیا ان آیات سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ دین کی دعوت دینا امت کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 years, 5 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Quran Verses Making It Compulsory On Every Muslim Individual To Do Dawah

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 23, 2022 at 6:14 am

    ہر فرد کے لیے ذمہ داری کا ثبوت اس طرح نہیں نکالا جاتا۔ آیت میں دیکھا جاتا ہے کہ خطاب کس سے کیا جا رہا ہے، کیون کیا جارہا ہے،، اس میں دیے گئے حکم کی علت کیا ہے۔ یہ عام ہو سکتا ہے یا خاص ہے۔ حکم کی نوعیت کیا ہے۔ یہ لازم ہے، یا مستحب ہے۔ وغیرہ۔

    بنی اسماعیل یعنی رسول اللہ کی قوم کے کچھ خصوصیات ہیں جو دوسروں کو نہیں دی گئیں۔ ان میں سے ایک یہ تھی کہ وہ عالم کی اقوام کو دین کی دعوت دیں گی۔ جب وہ ایسا کریں گے تو سرفراز رہیں گے ان کے دشمن ناکام رہیں گے۔ اگر نہیں کریں گے تو ذلت پائیں گے۔

    یہ آیت اسی تناظر میں ہے۔ اللہ ان کی تعریف کر رہا ہے کہ وہ بہترین امت بن گئے ہیں۔ اور اپنا فرض منصبی ادا کر رہے ہیں اور کریں گے۔

    دوسری آیت میں رسول اللہ اپنے دین کی دعوت طریقہ بتا رہے ہیں۔ تو جس پر یہ ذمہ داری عائد ہوگی اسے ہی اس طریقے کی پیروی کرنی ہوگی۔ جس پر عائد نہیں ہوگی اس کے لیے یہ طریقہ بھی نہیں ہے۔ آپ کے ماننے والوں میں سے یہ علما ہیں جن پر ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو قرآن کے علم ذریعے انذار کریں۔ عام آدمی کی ذمہ داری اپنے ارد گرد ک کے لوگوں کو نیکی اور بھلائی کی تلقین اور اپنے دائرہ اختیار میں منکر کو روکنا ہے ۔

    اس کی تفصیل کے لیے دیکھیے غامدی صاحب کی کتاب میزان میں قانون دعوت ۔

You must be logged in to reply.
Login | Register