Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology And Philosophy Why Does Animalistic Body Of A Human Die When Angels Confiscate The Soul?

Tagged: ,

  • Why Does Animalistic Body Of A Human Die When Angels Confiscate The Soul?

    Posted by Ali Hamza on June 28, 2022 at 10:00 pm

    غامدی صاحب کے نزدیک زندہ قالب تیار ہونے کے بعد اس میں روح پھونکی جاتی ہے گویا روح کے بغیر بھی انسان زندہ ہوتا ہے مگر روح کے بغیر انسان ایک حیوانی وجود ہوتا ہے۔اور روح جب قالب کے ساتھ مل جاتی ہے تو وہ نفس کہلاتا ہے۔۔۔میرا سوال یہ ہے کہ اگر روح یا نفس کے بغیر بھی انسان حیوانی وجود کے طور پر زندہ ہوتا ہے تو جب فرشتے نفس نکال لیتے ہیں تو انسان مر کیوں جاتا ہے۔۔؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 years, 5 months ago 3 Members · 9 Replies
  • 9 Replies
  • Why Does Animalistic Body Of A Human Die When Angels Confiscate The Soul?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 29, 2022 at 4:04 am

    دراصل یہاں انسان کے حیوانی وجود کی موت واقع ہوتی ہے تو انسانی شخصیت (روح یا نفس) اس میں سے نکل جاتا ہے

  • Ali Hamza

    Member June 30, 2022 at 2:31 am

    اگر انسانی شخصیت موت کے بعد نکلتی ہے اور اس کا موت آنے سے کوئی تعلق نہیں تو موت

    کیسے آتی ہے۔۔۔؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 30, 2022 at 3:55 am

    جیسے ہر جاندار کی آتی ہے۔ حادثہ ہو تو طبعی موت، جب جسم کسی بھی وجہ سے سپورٹ کرنے سے قاصر ہو جاتا ہے تو زندگی ختم ہو جاتی ہے۔

  • Ali Hamza

    Member June 30, 2022 at 8:34 pm

    سر گزارش ہے کہ ان باتوں کے دلائل تو دے دیں۔۔۔کیا قرآن مجید سے یہ ثابت ہے کہ روح کے نکلنے کا موت سے کوئی تعلق نہیں..؟؟ اور انسان کو شخصیت ملنے سے پہلے وہ ایک حیوانی وجود کے طور پر زندہ تھا۔۔؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 30, 2022 at 11:05 pm

    قران سے ثابت ہے کہ انسانی شخصیت جسے آپ انسانی روح کہ رہے ہیں انسانی وجود میں ڈالی جاتی ہے جب انسانی وجود پہلے سے زندہ ہوتا ہے۔ روح یا انسانی شخصیت اسے آکر زندہ نہیں کرتی۔ وہ پہلے سے زندہ ہوتا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ اپنی موت بھی خود مرتا ہے۔ جب وجود نہیں رہتا تو انسانی شخصیت یا روح اس میں رہ نہیں سکتی وہ نکل جاتی ہے۔ اس نکلنے کو روح قبض کرنا کہ دیا جاتا ہے۔

    • Naqeeb ullah

      Member July 1, 2022 at 3:28 am

      انفال، آیت 50

      اگر تم دیکھ پاتے (تو دیکھتے کہ اُس وقت کیا گزر رہی تھی)، جب فرشتے اِن منکروں کی روحیں قبض کر رہے تھے، اِن کے چہروں اور اِن کی پیٹھوں پر مارتے ہوئے اور یہ کہتے ہوئے کہ اب چکھو جلنے کا عذاب۔

      اس آیت سے مجھے یہ سمجھ آئی ہے کہ روح اس وقت قبض ہو رہی ہے جبکہ ابھی زندگی ہے۔سر میرا سوال یہ ہے کہ فرشتے روح قبض کرنے آتے ہیں یا موت دینے بھی آتے ہیں؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 4, 2022 at 1:35 am

    قران کے الفاظ ہیں یتوفی الذین کفروا۔

    جب ان کو وصول کر رہے ہوتے ہیں۔ یعنی ان کی موت آ چکی اور اب فرشتے ان کا بندوبست کرتے ہیں جو ضروری ہے۔ جسم کی موت آ جاتی ہے تو فرشتے انسانی شخصیت کو منتقل کرنے آ جاتے ہیں۔

    • Naqeeb ullah

      Member July 4, 2022 at 2:01 am

      گویا جسم کی موت فرشتے نہیں دیتے بلکے خود آتی ہے، کیا یہ خدا کے بنائے ہوئے قوانین کے تحت آتی ہے؟

      اور کیا کوئی قتل کرنے والا شخص یہ کہہ سکتا ہے ک میں نے تو اسکے جسم کا قتل کیا نفس کا تو قتل نہیں کیا؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 4, 2022 at 2:04 am

    موت خود بھی آتی ہے اور اس کا فیصلہ خدا کی طرف سے بھی آتا ہے۔

    جب کوئی کسی جانور کو قتل کرے یا انسان کو وہ اس جان کو قتل کرتا ہے۔ دونوں قتل کی حرمت میں جو فرق ہے وہ انسانی شخصیت کا ہے کہ اس کی حرمت زیادہ ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register