Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Why Did It Take 950 Years For Prophet Nuh (sws) To Do Itmam-e-hujjat?

  • Why Did It Take 950 Years For Prophet Nuh (sws) To Do Itmam-e-hujjat?

    Posted by Tanveer Hussain on July 13, 2022 at 11:28 pm

    کسی قوم پر حق واضح کرنے کے لیے اور اتمامِ حجت کے لیے چند سال ہی کافی ہیں، پھر اللہ کی طرف سے نا ماننے والوں کو دنیا ہی میں سزا دی جاتی ہے تمام انبیاء کی سرگزشت سے یہ ثابت ہوتا ہے

    مگر حضرت نوح علیہ السلام کو اتمامِ حجت میں 950 سال لگ گئے! ان کی قوم کو سزا دینے میں اتنا لمبی مہلت کیوں دی گئی ۔

    اور اگر ان کی قوم کی عمریں آج کل کے انسانوں جتنی ہی لمبی تھیں تو پھر جس نسل پر عذاب آیا ان سے پہلی نسلوں پر عذاب کیوں نہ آیا۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 years, 6 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Why Did It Take 950 Years For Prophet Nuh (sws) To Do Itmam-e-hujjat?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 15, 2022 at 4:51 am

    ہر قوم پر اتمام حجت کی مہلت میں فرق رہا ہے۔ یہ ان کے خصوصی حالات کے لحاظ سے مختلف رہا۔ بنی اسرائیل اور بنی اسماعیل (قریش) چونکہ نبوت کے سلسلے سے واقف تھے، دین ابراہیمی کے پیرو ہونے کے دعوی دار تھے، اس لیے بہت سے مقدمات پہلے ہی سے طے تھے جن کی بنیاد پر ان پر کم مدت میں اتمام حجت ہوگیا،۔ اس کے برعکس نوح علیہ السلام کی امت کے سامنے ماضی سے کوئی نظیر اور مثآل نہیں تھی۔ انھین کسی قوم پر آنے والے عذاب کی داستان نہیں سنائی گئی جن سے وہ واقف ہوتے۔ اس لیے کوشش کی گئی کہ ان کے ہاں پیدا ہونے والی نسلوں تک بات پہنچا دی جائے۔ مگر ثابت ہوا کہ ایسا نہ ہونا نتیجہ خیز نہیں رہا۔ اسی بنا پر نوح علیہ السلام نے جب عذاب کی دعا مانگی تو یہ ذکر کیا کہ یہ ناشکرے اور فاجر قسم کی نسلیں ہی پروان چڑھاتے چلے جائیں گے سدھریں گے نہیں۔

    اس بات کو ئی ذکر نہیں کہ کچھ لوگ مر گئے تھے اور یہ اتما م حجت آئندہ نسلوں پر ہوا۔ ممکن ہے اس وقت لوگوں کی عمریں ہی لمبی ہوتی ہوں جیسا کہ بائیبل کا بھی بیان اس کی تصدیق کرتا ہے۔

    بہرحال، قومون کا فیصلہ قومی رویوں سے ہوتا ہے اور افراد کو نہین دیکھا جا تا۔ خدا کے علم کے مطابق جب ایک قوم سے مایوسی ہو جائے تو وہ قومی سطح پر عذاب کی مستحق ہو جاتی ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register