Forums › Forums › Sources of Islam › Ahadith On Absolute Prohibition Of Music
-
Ahadith On Absolute Prohibition Of Music
Posted by Aejaz Ahmed on August 27, 2022 at 9:31 amموسیقی کو حرام کہنے والے حضرات یہ حدیث تواتر سے پیش کرتے ہیں کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا کہ میں آلات موسیقی کو توڑنے کے لئے بھیجا گیا ہوں۔ لیکن محترم جاوید غامدی صاحب نے غناء اور موسیقی میں اپنے 10 لیکچرز میں اس حدیث کا ذکر نہیں کیا۔
اس کی کیا وجہ ہے اور اس حدیث کی کیا توجیہ ہے ؟؟
Dr. Irfan Shahzad replied 2 years, 5 months ago 2 Members · 8 Replies -
8 Replies
-
Ahadith On Absolute Prohibition Of Music
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar August 27, 2022 at 11:05 pmرسول اللہ ﷺ کی طرف سے ایسی کسی بھی حدیث کی تاویل انھیں اصولوں کے تحت کی جائے گی جو کسی چیز کو حرام قرار دینے کے پانچ معیارات قرآن نے بتائے ہین۔
آپ کا یہ ارشاد بھی ان محافل موسیقی کے بارے میں سمجھا جائے گا جہاں منکرات ہوتے تھے۔ کیونکہ آپ نے آلات موسیقی توڑنے کے لیے عملا کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ بلکہ دف کے استعمال کی ہدایت آپ کے ہاں سے ملتی ہے۔ آپ کا یہ ارشاد ایسے ہی ہے جیسے کوئی بیتا کرکٹ میں بہت زیادہ مصروف ہو جائے تو باپ کہ دیتا ہے اس کا بلا توڑ دوں گا۔ اس کی وجہ بلے میں کوئی برائی نہیں بلکہ اس پر بے جا خرچ ہونے والا وقت ہے۔
خلاصہ یہ کہ آلات موسقیی میں کوئی قباحت نہیں، ان کے سوئے استعمال پر ایسے سخت بیانات اگر دیے گئے ہیں تو اس کی وجہ ان کے ساتھ جڑی قباحتیں ہیں۔
-
Aejaz Ahmed
Member August 28, 2022 at 2:46 amجزاک اللہ ڈاکٹر صاحب
برائے مہربانی یہ بھی بتادیں کہ کیا یہ حدیث صحیح یا حسن درجے کی ہے ؟؟ اور یہ حدیث کی کس کتاب سے لی گئی ہے اور اسکا ریفرنس نمبر کیا ہے ؟؟
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar August 28, 2022 at 11:37 pm -
Aejaz Ahmed
Member August 29, 2022 at 3:12 pmجزاک اللہ محترم بھائی
-
Aejaz Ahmed
Member September 2, 2022 at 6:35 amاس حدیث کی کیا توجیہ ہے ؟؟
سلسلہ صحیحیہ 2695
انسرضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ اس امت میں زمین میں دھنسانا،پتھروں کی بارش اور چہروں کا بدلنا ہوگا، یہ اس وقت ہوگا جب لوگ شراب پیئں گے، اور گانے بجانے والیوں کا اہتمام کریں گے اور آلات موسیقی بجائیں گے
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar September 2, 2022 at 6:52 amیہی کہ یہ لوگ ایسی محافل موسیقی برپا کر رہے ہوں گے جن میں منکرات ہوں گے ۔
-
Aejaz Ahmed
Member September 2, 2022 at 10:25 amیہاں آلات موسیقی کو کلیتا حرام کیوں نہ سمجھا جائے ؟؟ موسیقی کو حرام سمجھنے والے اس حدیث کو پیش کرتے ہیں۔
برائے مہربانی وضاحت کردیں۔
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar September 2, 2022 at 11:42 amحرام کسی وجہ سے حرام ہوگا۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے حرمت کے پانچ معیارات بتائے ہیں۔ فواحش، شرک، حق تلفی، زیادتی، شرک اور بدعت۔ دیجیے سورہ اعراف آیت 33۔
موسیقی تصویر سازی شاعری سمیت ہر ایسی چیز کو اپنے آپ میں بری اچھی نہیں ہوتی وہ ان پانچ عوامل کی وجہ سے حرام ہوگی۔ ورنہ نہیں۔
نیز اسی آیت سے پہلی آیت میں اللہ نے فرمایا ہے کہ کون ہے جو خدا کی پیدا کردہ زینتوں کو حرام کرے۔ جو اس نے اپنے بندوں کے لیے پیدا کی ہیں۔ موسیقی آواز کی زینت ہے۔
Sponsor Ask Ghamidi