Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions Spreading Islam

  • Spreading Islam

    Posted by Shamir on August 28, 2022 at 12:04 am

    اللّٰه معاف فرماۓ مجھے

    میرے دماغ میں ایک سوال پیدا ہوتا ہے جب بھی تلاوت سنو یا کوئ اسلامی کام کرنے کی طرف بڑھوں اور وہ سوال یہ ہے کہ آج کے دور میں اسلام پھیلانا بہت آسان ہوگیا ہے جیسے آپ موبائل فون پر تلاوت سن سکتے ہیں لوگوں تک اپنا پیغام پہنچا سکتے ہیں اگر اس کا موازنہ کیا جاۓ ساتویں صدی سے تو کیا آج کے دور میں اگر محمد(S.A.W)

    آتے تو کیا زیادہ بہتر طریقے سے پیغام نا پہنچا سکتے تھے؟

    کیا قرآن اس بارے میں کوئ رہنمائ فرماتا ہے

    Shamir replied 2 years, 4 months ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • Spreading Islam

    Shamir updated 2 years, 4 months ago 2 Members · 4 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 28, 2022 at 12:30 am

    جو کام ہم کر سکتے ہین اس کے لیے نبیوں کی ضرورت نہیں۔ نبی کی ضرورت خدا سے پیغام وصول کر کے اس پر لوگوں کا اعتبار قائم کرکے کہ یہ واقعی خدا کی طرف سے آیا ہے، پہنچانا ہوتا ہے۔ آگے پھیلانا ان کے پیروکاروں کا کام ہوتا ہے

  • Shamir

    Member August 28, 2022 at 12:38 am

    خاص مقصد تو اللّٰه کا پیغام پہنچانا ہوتا ہے تو کیا نبی کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ ایسے دور میں آۓ جو کہ ایک مخصوص علاقے تک اپنا پیغام پہنچاۓ۔ جیسے آج ان کے پیروکار پوری دنیا میں پیغام پہنچا رہے ہیں کیا ایسی ذمہ داری ان کی نہیں ہوتی؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 28, 2022 at 11:43 pm

    قرآن مجید کے مطابق، نبی جس قوم پر آتا ہے اس کے بھی دار الحکومت میں آتا ہے۔ ہر ہر جگہ جا کر پیغام وہ بھی نہیں پہنچاتا۔ نبی کا کام خدا سے پیغام وصول کر کے اپنے سامنے مخاطبین کو اعتماد دلا کر پیغام پہنچانا ہوتا ہے تاکہ وہ اس حق کے گواہ بنیں ۔ اگے کا کام ان کا ہوتا ہے۔ اسی بات کو قرآن مجید نے یوں بیان کیا ہے:

    لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ

    تمھیں اس لیے چن لیا ہے کہ رسول تم پر (اِس دین کی) گواہی دے اور دنیا کے سب لوگوں پر تم (اِس کی) گواہی دینے والے بنو۔

    22: 78

  • Shamir

    Member August 29, 2022 at 12:08 am

    یعنی in the Grand Scheme of things اللّٰه تعالیٰ کا یہی فیصلہ ہوتا ہے کہ ایک خاص خاندان یا خاص علاقے کو منتخب کر کے پھر وہاں نبی پہنچانا اور پیغام پہنچانا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register