Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Meaning Of Kitab And Hikmah

Tagged: ,

  • Meaning Of Kitab And Hikmah

    Posted by Aejaz Ahmed on September 28, 2022 at 2:55 am

    قرآن میں تزکیہ کے باب میں تلاوت سے کیا بغیر سمجھے تلاوت کرنا مراد ہے ؟؟

    اور کتاب اور حکمت سے کیا مراد ہے ؟؟

    برائے مہربانی تفصیل سے مثالیں دے کر وضاحت کریں جزاک اللہ

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 years, 3 months ago 3 Members · 8 Replies
  • 8 Replies
  • Meaning Of Kitab And Hikmah

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 28, 2022 at 3:33 am

    تلاوت آیات سے مراد الفظ قرآن کا ابلاغ مراد ہے۔ با معنی کلام کو بغیر سمجھے سننا قرآن کے اولین مخاطبین کے لیے ممکن ہی نہ تھا۔ وہ عربی سے واقف تھے۔

    قرآن کے الفاظ کو پہنچانا، ایک مستقبل ذمہ داری کا بیان ہے۔ اسکے علاوہ شریعت ہے جو صرف قرآن میں بیان نہیں ہوئی اس کا بڑا حصہ سنت سے ملا ہے، قرآن نے اسے کتاب کہا ہے۔ تیسری چیز حکمت ہے جو قرآن کی تعلیم پر مشتمل ہے۔ یعنی ایمان و اخلاق ۔ ان سب کا مقصد بیان ہوا ہے وہ تزکیہ ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member September 28, 2022 at 7:46 am

    جزاک اللہ خیرا

    کچھ علماء تلاوت قرآن سے مراد یہ لیتے ہیں کہ

    اللہ تعالیٰ قرآن کو بغیر سمجھے پڑھنا بھی لازم کر رہا ہے۔ کیا اس آیت سے قرآن کو بغیر سمجھے پڑھنے کا حکم ثابت ہوتا ہے ؟؟

    آپ نے فرمایا کتاب سے مراد شریعت ہے تو شریعت کن احکامات کو کہتے ہیں، برائے مہربانی شریعت کے چند احکامات کی مثالیں دیں۔

    آپ نے فرمایا حکمہ کا مطلب ایمان و اخلاق ہے تو ایمان کا مطلب تو واضح ہے، برائے مہربانی اخلاقی احکامات کی چند مثالیں دیں۔

    برائے مہربانی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مقصد بعثت بھی بتادیں۔ یا غامدی صاحب کی کوئی کلپ وغیرہ

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 29, 2022 at 1:54 am

    کچھ علما کا یہ ستدلال کوئی معنی نہیں رکھتا۔ با معنی کلام کو بغیر سمجھے پڑھنا اس کلام کی بے ادبی اور بے رخی ہے کہ آپ اس کو سمجھنے کی زحمت کرنا نہیں چاہتے۔ الفاظ قرآن کا سیکھنا اس کے سمجھنے کے لیے پہلا قدم ہونا چاہیے۔

    شریعت کا مطلب قانون ہے، جیسے نماز کا قانون، روزے کا قانون وغیرہ جس میں ان احکامات کو کرنے اور مختلف صورتوں میں گنجائش اور دیگر شکلیں اختیار کر لینے کے مسائل بیان ہوتے ہیں۔

    ایمان سے مراد اللہ ، فرشتوں، کتابوں رسولوں اور آخرت کے دن پر ایمان رکھنا ہے۔ اس کے ذیل میں دیگر امور بھی ایمان بالغیب میں شامل ہیں۔

    اخلاق میں سچ بولنا، جھوٹ سے بچنا، نیکی کرنا اور اس کا حکم دینا اور برائی سے بچنا اور اس سے بچنے کا کہنا وغیرہ اخلاق میں آتا ہے۔

    رسول اللہ کی بعثت کا مقصد یہی تھا کہ آپ نے قرآن کا ابلاغ کرنا تھا، شریعت دینا تھی، اور ایمان و اخلاق کی تعلیم دینا تھی۔ اور ان کے ذریعے سے تزکیہ نفس کرنا تھا۔

    دوسرا مقصد اتمام حجت تھا جس کے مطابق آپ کے اتمام حجت کے بعد اسی دنیا میں آپ کے مومنین اور منکرین پر جزا و سزا کا نفاذ ہوناتھا۔

  • Aejaz Ahmed

    Member October 3, 2022 at 12:42 pm

    جزاک اللہ خیرا محترم ڈاکٹر عرفان شہزاد صاحب۔ آپ کی رہنمائی کے لئے بہت بہت شکریہ

  • Noshad Farooq

    Member October 3, 2022 at 7:49 pm

    Asalam o alikum shezad sab ap ne uper farmaya Sheriat k jwab me

    Deger shaklo s kya murad hai

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 4, 2022 at 7:50 pm

    شریعت پر عمل کرنے میں مشکل یا عذر لاحق ہو تو کبھی گنجایش ملتی ہے جیسے خواتین کو ایام میں نماز معاف ہوتی ہے اور کبھی دیگر شکلیں اختیار کر لی جاتی ہیں جیسے سفر وغیرہ میں نمازوں کو جمع کرنا تیمم کرنا وغیرہ

  • Noshad Farooq

    Member October 5, 2022 at 7:37 am

    G betar ho gya smjh gya shukria

    Sir I have more questions about quranic persons

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 6, 2022 at 10:23 pm

    You are welcome. put your questions separately one by one on the discussion forum.

You must be logged in to reply.
Login | Register