Forums › Forums › Sources of Islam › Hadith On Hoor Being Alive At This Moment
Tagged: Gender, Hadith, Jannah, Misconceptions, Women
-
Hadith On Hoor Being Alive At This Moment
Posted by Talha Mujahid on October 3, 2022 at 3:51 pmhttps://sunnah.com/riyadussalihin:287
کیا غامدی صاحب نے اس حدیث پر بحث کی ہے کہ کس طرح دنیا کی عورت جنت میں بھی اسی وقت ہو سکتی ہے؟
Umer replied 2 years, 2 months ago 4 Members · 8 Replies -
8 Replies
-
Hadith On Hoor Being Alive At This Moment
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar October 5, 2022 at 3:00 amغامدی صاحب کا موقف یہ ہے کہ یہ امور رسول اللہ ﷺ کو خواب میں تمثیلی انداز میں دکھائے جاتے تھے۔ اس کو حقیقی نہیں سمجھنا چاہیے۔ مراد یہی ہے کہ آدمی کو دنیا میں اپنی مشکلات کے بدلے میں جہاں اور نعمتین ملیں گی وہاں جنت میں اسے من پسند عورت بھی ملے گی۔
-
Talha Mujahid
Member October 5, 2022 at 3:15 amصرف مرد کو ہی خوشخبری دی گئی، کیا عورت کو من پسند مرد نہیں ملے گا؟ دوسری بات یہ ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جنت کی تمام نعمتیں مردوں کے لیے ہیں. مشکلات اور مصیبتوں کے بدلے جب بھی نعمتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے تو قرآن اور حدیث میں صرف مرد کو مخاطب کیا گیا ہے. کیا عورت کوخاص طور پر نعمتوں کی بشارت نہ دینا غیر منصفانہ نہیں؟
-
Ahsan
Moderator October 5, 2022 at 12:31 pm -
Ahsan
Moderator October 5, 2022 at 12:33 pmFrom 1:19:25 to 1:20:25
https://youtu.be/NMAaXMkLVdg -
Ahsan
Moderator October 5, 2022 at 12:34 pm
-
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar October 6, 2022 at 10:21 pmیہ مروجہ اسالیب کا مسئلہ ہے۔ قرآن مروجہ اسالیب میں نازل ہوا ہے۔ اس کے مطابق اصولی طور پر جب یہ بتا دیا گیا کہ جنت میں ہر شخص کو خواہ مرد ہو یا عورت ، اسے وہ ملے گا جو اس کا دل چاہے گا تو مذکورہ سوال کا جواب مل جاتا ہے۔ اس کے بعد نعمتوں کا ذکر ہے تو وہ بھی سب کے لیے بیان ہوئی ہیں۔ البتہ جہاں مرد اور عورت کی بات ہوئی ہے تو اسلوب کا تقاضا تھا کہ اس میں وہ باوقار انداز اپنایا جائے تو حیا کے مطابق ہے۔ چنانچہ اس مین مردوں کو مخاطب کر کے کہا گیا کہ انھیں عورتیں ملیں گی۔ یہ کہنا ذوق کے خلاف تھا کہ عورتوں کو مرد ملیں گے۔ یہ اسلوب اب بھی اختیار نہیں کیا جاتا۔ مردوں کو عورتیں ملیں گی تو اس کا لازمی مطلب یہی ہے کہ عورتوں کو مرد ملیں گے۔
قرآن مجید میں اس اسلوب کی یہ مثال بھی ہے کہ مردوں سے کہا گیا کہ جب وہ اپنی عورتوں سے مقاربت کریں اور پانی نہ ملے تو تیمم کر لیں۔ مگر یہ عورتوں سے نہیں کہا گیا۔ لیکن یہ صاف ظاہر ہے کہ یہ حکم عورت کے لیے بھی ہے۔
ہر کتاب کو اس کے اپنے اسالیب میں سمجھا جاتا ہے۔
-
Umer
Moderator October 7, 2022 at 8:46 pmFor commentary of Ghamidi Sahab on this hadith, please refer to the following video from 31:23 to 40:41
-
Umer
Moderator October 7, 2022 at 8:47 pmWhy Quran Does Not Address Women When Talking About Spouses In The Paradise:
Sponsor Ask Ghamidi