Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Real Name Of The Prophet Muhammad SAW

Tagged: ,

  • Real Name Of The Prophet Muhammad SAW

    Dawar Hussain updated 2 years, 1 month ago 2 Members · 1 Reply
  • Dawar Hussain

    Moderator October 6, 2022 at 4:21 pm

    محمد اور احمد

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام احمد بھی ہے اور محمد بھی ۔ قرآن مجید میں ہر جگہ آپ کا ذکر محمد کے نام سے ہوا ہے ، لیکن سورۂ صف میں حضرت مسیح کی جو بشارت آپ کے بارے میں نقل ہوئی ہے ، اُس میں آپ کا نام احمدآیا ہے ۔ ہمارے نزدیک اِس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کا جو نام آپ کی والدہ محترمہ نے رکھا ،وہ احمد ہی ہے۔ ابن سعد میں ہے کہ زمانۂ حمل میں آپ کی والدہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ ہونے والے بچے کا نام احمد رکھیں۔ آپ کا نام محمد آپ کے دادا عبد المطلب نے آپ کی پیدایش کے بعد رکھا ۔ حضرت مسیح کی بشارت چونکہ آپ کی نبوت کی ایک قطعی دلیل بھی ہے ، اِس وجہ سے اُس میں یہی موزوں ہوا کہ آپ کا ذکر اُس نام سے ہو جو آپ کی والدہ نے رکھا او رجو اِس اعتبار سے آپ کا اصلی نام ہے ۔

    رہی یہ بات کہ قرآن مجید میں ہر جگہ آپ کا ذکر محمد کے نام سے کیوں ہوا ہے تو اِس کا سبب یہ ہے کہ ’محمد‘ معنوی اعتبار سے لقب ہے ۔ چنانچہ آپ کے شرف و اعزاز کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے بھی آپ کا ذکر اِسی سے کیا اور امت میں بھی آپ کا تذکرہ زیادہ تر اِسی نام سے ہوتا ہے ۔

    [۱۹۸۹ء]

    Taken from Ghamidi Sb’s book ‘Maqamat’

    https://www.javedahmedghamidi.org/#!/books/5aa66ae35e891e8f44a43f5f?chapterNo=60

You must be logged in to reply.
Login | Register