-
Inheritance Distribution Of Insurance Money As Per Uk Law
اسلام علیکم
دو میاں بیوی جو برطانیہ میں رہتے ہیں انھوں نے لائف انشورنس کروا رکھی ہے اگر ان میں سے کسی پارٹنر کی وفات ہو جاتی ہے تو انشورنس کی رقم مرنے والے کا ترکہ تصور ہو گی یا ذندہ رہ جانے والے کا کیونکہ وفات پانے والے کی اس رقم تک اپنی زندگی میں کوئی رسائی نہیں تھی اور انشورنس پالیسی بنی ہی کسی ایک کی وفات کے بعد دوسرے فریق کے لیے تھی۔
دونوں جس گھر میں رہتے ہیں وہ مارگیج پر ہے جس پر صرف شوہر کا نام ہے لیکن برطانوی قانون کے تحت جس کے بھی نام ہو پراپرٹی دونوں کی ملکیت ہے اور علیحدگی کی صورت میں دونوں کو آدھا آدھا حصہ ملے گا تو اگر انشورنس کی رقم وفات پانے والے کا ترکہ شمار ہو گا تو کیا اس میں سے پہلے آدھا مرنے والے کے حصے کا قرضہ ادا کیا جائے گا پھر باقی رقم ورثاء میں تقسیم ہو گی؟؟؟؟
پھر برطانوی قانون کے تحت انشورنس کی ساری رقم ذندہ رہ جانے والے پارٹنر کو ملے گی تو کیا اس کا فرض ہے کہ وہ اس رقم کو ورثاء میں اسلامی قوانین کے تحت بانٹ دے اور اگر انشورنس کی رقم ذندہ رہ جانے والے پارٹنر کا حق ہے تو کیا تب اسے وفات پانے والے کے حصے کی مارگیج اس میں سے ادا کر دینی چاہیے ؟؟؟؟
وسلام
طاہر
Sponsor Ask Ghamidi
The discussion "Inheritance Distribution Of Insurance Money As Per Uk Law" is closed to new replies.