Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums World Religions Differences In Dietary Laws Of Islam And Judaism

Tagged: , ,

  • Differences In Dietary Laws Of Islam And Judaism

    Posted by Abu on October 30, 2022 at 2:19 am

    غامدی صاحب اکثر کہتے ہیں کہ فلاں چیز رب کی ابدی شریعت میں پہلے سے حرام تھی، بس اعلان موقع پر کیا گیا ، جیسے شراب وہ کہتے ہیں کہ وہ تو شروع سے ہی حرام تھی، بس تدریجاً اس سے روکا گیا ۔

    اسی طرح سوال پیدا ہوتا ہے کہ رب کا قانون خورد و نوش ہمیشہ سے ایک ہی ہونا چاہیے تھا ، پھر تورات اور قرآن کے کھانے پینے کی حلال حرام چیزوں میں فرق کیوں ہے؟

    جیسے یہود کے نزدیک اونٹ کا گوشت اور دودھ حرام ہے ، جبکہ اسلام میں حلال ہے۔ اگر رب کی ابدی شریعت میں یہ حلال تھا تو سیدنا یعقوب علیہ السلام کے اسے حرام قرار دینے کے بعد تورات میں بھی اسے حرام کیوں قرار دے دیا گیا ؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 years ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Differences In Dietary Laws Of Islam And Judaism

    Dr. Irfan Shahzad updated 2 years ago 2 Members · 1 Reply
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 31, 2022 at 3:40 am

    قران مجید نے اسے بیان کیا ہے کہ یہود کے ہاں اضافی حرمتیں تین وجہ سے پیدا ہوئی۔ ایک یہ کہ یعقوب علیہ السلام نے خود پر کچھ چیزیں حرام کر لی تھیں۔ یہ ذوقی مسئلہ ہو سکتا ہے یا ایسی وجہ جیسے محمد رسول اللہ ﷺ نے سورہ تحریم کے مطابق خود پر کچھ حرام کر لیا تھا تو اللہ نے روک دیا اس لیے کہ اب آخری بار شریعت نازل ہو رہی تھی، کسی چیز کے بارے میں کوئی غلط فہمی نیہں رہ جانی چاہیے تھی جیسے یعقوب علیہ السلام کے معاملے میں ہوئی کہ ان کی ذاتی حرام کردہ چیزوں کو یہود نے عام سمجھ کر حرام سمجھ لیا۔

    دوسری وجہ یہود کے جرائم کی وجہ سے ان پر بطور سزا کچھ چیزیں حرام کر دی گئیں۔

    تیسری وجہ یہود کے علما کے فتاوی تھے جنھون نے کچھ چیزون کو غلط طور پر حرام قرار دے دیا۔

    قرآن مجید نے بتایا کہ محمد رسول اللہ ﷺ یہود کو انھیں تنگیوں سے نکالنے کے لیے آئے ہیں۔

    متعلقہ آیات ملاحظہ کیجیے؛

    3: 93

    6: 146

    7: 157

You must be logged in to reply.
Login | Register