Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Why Prophets Sent To Only Bani-Israel And To Areas Of Middle East

Tagged: ,

  • Why Prophets Sent To Only Bani-Israel And To Areas Of Middle East

    Posted by Muhammad Asaad on October 31, 2022 at 3:53 am

    سوال۔اللہ پاک تمام انبیاء کرام علیہم السلام صرف مخصوص علاقوں اور مخصوص قوموں میں کیوں بھیجے۔۔؟باقی پوری دنیا میں سچائی کی ضرورت نہیں تھی یا کوئی اور حکمت پوشیدہ تھی؟کم و بیش صرف 70 ہزار انبیاء اپنی پیاری قوم یہودی میں نازل کئے؟باقی ایشاء،افریقہ،یورپ وغیرہ دوسری قوموں میں ایک بھی نبی نہیں بھیجا؟اس میں اللہ پاک کی کونسی حکمت پوشیدہ ہے؟؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 years, 2 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Why Prophets Sent To Only Bani-Israel And To Areas Of Middle East

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 31, 2022 at 4:19 am

    ایسا دعوی کرنا کیسے ممکن ہے کہ خدا نے باقی اقوام میں انبیا نہیں بھیجے؟

    بنی اسرائیل کی تاریخ جب شروع ہوتی ہے تو ہمیں انبیا صرف بنی اسرائیل میں نظر آتے ہیں، اس سے پہلے کے لیے کوئی دعوی نہیں کیا جا سکتا جب تک تمام اقوام کی تاریخ کی تحقیق نہ کر لی جائے کہ وہاں کوئی نبی نہیں آیا۔

    مشرق وسطی معلوم دنیا کا مرکزی علاقہ رہا ہے۔ یہاں انبیا کی بعثت کی خبر وہی کام دیتی تھی جو ہر نبی اپنی اپنی قوم میں کرتا تھا۔ اس قوم اور بعد ازاں عرب میں میں آخری رسول بھیج کر خدا نے اپنے زندہ وجود کے ثبوتوں کی تاریخ بنائی اور محفوظ کر کے دنیا کے سامنے رکھ دی ہے۔ چنانچہ وہ مقصد حاصل ہو گیا جس کے لیے انبیا آتے ہیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register