-
کیا خلافت علی منہاج نبوت دوبارہ قائم ہوگی؟
مسند احمد بن حنبل کی مندرجہ ذیل حدیث کی کیا سند ہے ؟؟ اور اس میں جو خلافت علی منہاج النبوہ کی پیشنگوئی کی گئی ہے تو مسلمان اس کے لئے جدوجہد کیوں نہ کریں ؟؟
آپ ؐ نے فرمایا :
تَکُوْنُ النُّبُوَّۃُ فِیْکُمْ مَا شَائَ اللّٰہُ اَنْ تَکُوْنَ ثُمَّ یَرْفَعُھَا اللّٰہُ اِذَا شَآئَ اَنْ یَّرْفَعَھَا
’’تمہارے اندر نبوت کا دور رہے گا جب تک اللہ چاہے گا کہ رہے،پھر اللہ اسے اٹھالے گا جب اٹھانا چاہے گا.‘
ثُمَّ تَکُوْنُ خِلَافَۃً عَلٰی مِنْھَاجِ النُّبُوَّۃِ ’’پھر خلافت علٰی منہاج النبوۃ قائم ہو گی.‘‘
فَتَکُوْنُ ما شَآ اللہُ اَنْ تَکُوْنَ ثُمَّ یَرْفَعُھَا اللٰہُ اِذَا شَآءَ اَنْ یَرْفَعُھَا
’’پس یہ (دوسرا دور بھی) جاری رہے گا جب تک اللہ چاہے گا کہ رہے، پھر اللہ جب چاہے گا اسے بھی اٹھا لے گا.‘
ثُمَّ تَکُوْنُ مُلْکًا عَاضًا
’’اس کے بعد کاٹ کھانے والی حکومت کا دور آئے گا.‘‘
فَتَکُوْنُ مَا شَائَ اللّٰہُ اَنْ تَکُوْنَ ثُمَّ یَرْفَعَھَا اِذَا شَآئَ اللّٰہُ اَنْ یَرْفَعَھَا
’’یہ دور بھی رہے گا جب تک اللہ چاہے گا، پھر اللہ جب چاہے گا اسے بھی ختم فرما دے گا.‘‘
ثُمَّ تَکُوْنُ مُلْکًا جَبرِیًّا
’’پھر جابرانہ بادشاہت کا ایک دور آئے گا.‘‘
ثُمَّ تَکُوْنُ خِلاَفَۃً عَلٰی مِنْھَاجِ النَّبُوَّۃِ
’’پھر خلافت علیٰ منہاج النبوۃ قائم ہو گی.‘‘:
ثُمَّ سَکَتَ
’’پھر آپؐ خاموش ہو گئے.‘‘
کچھ گروہ سی خلافت کے قیام کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔
برائے مہربانی تفصیل سے وضاحت کر دیں
Sponsor Ask Ghamidi