Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions غزوہ حنین اور غزوہ طائیف کے بعد مال غنیمت

  • غزوہ حنین اور غزوہ طائیف کے بعد مال غنیمت

    Posted by Hamid Butt on November 27, 2022 at 3:16 pm

    برائے مہربانی غزوہ حنین اور غزوہ طائف کے بعد مال غنیمت کی تقسیم کا طریقہ اور اس حکمت کیا تھی۔ بتا کر مستفید کریں شکریہ

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 years ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • غزوہ حنین اور غزوہ طائیف کے بعد مال غنیمت

    Dr. Irfan Shahzad updated 2 years ago 2 Members · 1 Reply
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 28, 2022 at 2:00 am

    مال غنیمت کا تقسیم کا طریقہ کچھ یہ رہا کہ جس نے جس کو قتل کیا، اس کا سازو سامان قاتل کے حوالے کیا گیا۔ جو مال غنیمت اکٹھا ہوا اس میں پانچواں حصہ رسول اللہ نے رکھ لیا جو قرآن کے مطابق اللہ اور رسول کا حق تھا۔ جسے آپ مختلف مصالح میں خرچ کرتے تھے۔ اس کے علاوہ جو سامان تھا وہ گھڑ سوار کو دو حصے اور پیدل کو ایک حصے کے حساب سے تقسیم کیا گیا۔ گھڑ سوار کو اس کے گھوڑے کی وجہ سے زیادہ کنٹربیوشن کی وجہ سے زیادہ دیا جاتا تھا۔

    پھر مال غنیمت کے پانچویں حصے سے آپ نے نئے اسلام قبول کرنے والوں اور ایسے سرداروں کو بھی نوازا جنھوں نے اسلام قبول نہیں کیا تھا۔ یہ ان کی تالیف قلب کے لیے تھا تاکہ وہ مسلمانوں کے قریب آ جائیں کیونکہ انھیں ابھی ابھی فتح کیا گیا تھا اور انھیں ان کے ساتھ حسن سلوک ضروری سمجھا گیا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register